Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:18 - کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ مِسکیِن سدا بُھولے بسرے نہ رہیں گے۔ نہ غرِیبوں کی اُمّید ہمیشہ کے لِئے ٹُوٹے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 لیکن مسکین ہمیشہ کے لیٔے بھُلائے نہ جایٔیں گے؛ اَور نہ مُصیبت زدوں کی اُمّید کبھی ٹوٹے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि वह ज़रूरतमंदों को हमेशा तक नहीं भूलेगा, मुसीबतज़दों की उम्मीद अबद तक जाती नहीं रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ وہ ضرورت مندوں کو ہمیشہ تک نہیں بھولے گا، مصیبت زدوں کی اُمید ابد تک جاتی نہیں رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:18
15 حوالہ جات  

غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔


کیونکہ اجر یقِینی ہے اور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔


حِکمت بھی تیری جان کے لِئے اَیسی ہی ہو گی۔ اگر وہ تُجھے مِل جائے تو تیرے لِئے اجر ہو گا اور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔


اَے میرے پِیارے بھائِیو! سُنو۔ کیا خُدا نے اِس جہان کے غرِیبوں کو اِیمان میں دَولت مند اور اُس بادشاہی کے وارِث ہونے کے لِئے برگُزِیدہ نہیں کِیا جِس کا اُس نے اپنے مُحبّت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے؟


تاکہ اسِیر کا کراہنا سُنے اور مَرنے والوں کو چُھڑا لے۔


پِھر اُس نے اپنے شاگِردوں کی طرف نظر کر کے کہا مُبارک ہو تُم جو غرِیب ہو کیونکہ خُدا کی بادشاہی تُمہاری ہے۔


اُس نے بُھوکوں کو اچھّی چِیزوں سے سیر کر دیا اور دَولت مندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دِیا۔


کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گا تاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسے رہائی دے۔


اُس نے بیکسوں کی دُعا پر توجُّہ کی اور اُن کی دُعا کو حقِیر نہ جانا۔


وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گا اور ظالِم کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔


کیونکہ اَے خُداوند خُدا! تُو ہی میری اُمّید ہے۔ لڑکپن سے میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔


کیونکہ خُون کی پُرسِش کرنے والا اُن کو یاد رکھتا ہے۔ وہ غرِیبوں کی فریاد کو نہیں بُھولتا۔


اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو۔


اَے خُدا! کاش کہ تُو شرِیر کو قتل کرے۔ اِس لِئے اَے خُون خوارو! میرے پاس سے دُور ہو جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات