Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:46 - کِتابِ مُقادّس

46 اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہ رہے گا؟ تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 ऐ रब, कब तक? क्या तू अपने आपको हमेशा तक छुपाए रखेगा? क्या तेरा क़हर अबद तक आग की तरह भड़कता रहेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 اے رب، کب تک؟ کیا تُو اپنے آپ کو ہمیشہ تک چھپائے رکھے گا؟ کیا تیرا قہر ابد تک آگ کی طرح بھڑکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:46
17 حوالہ جات  

اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ کے لِئے ناراض رہے گا؟ کیا تیری غَیرت آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟


آگ اُن کے جوانوں کو کھا گئی اور اُن کی کُنواریوں کے سُہاگ نہ گائے گئے۔


اَے خُداوند! باز آ۔ کب تک؟ اور اپنے بندوں پر رحم فرما۔


اَے خُداوند! تُو کیوں میری جان کو ترک کرتا ہے؟ تُو اپنا چہرہ مُجھ سے کیوں چِھپاتا ہے؟


کیونکہ ہمارا خُدا بھسم کرنے والی آگ ہے۔


اور جو خُدا کو نہیں پہچانتے اور ہمارے خُداوند یِسُوعؔ کی خُوشخبری کو نہیں مانتے اُن سے بدلہ لے گا۔


مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔


اَے داؤُد کے گھرانے! خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم سویرے اُٹھ کر اِنصاف کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ مبادا تُمہارے کاموں کی بُرائی کے سبب سے میرا قہر آگ کی طرح بھڑکے اور اَیسا تیز ہو کہ کوئی اُسے ٹھنڈا نہ کر سکے۔


اَے یہُوداؔہ کے لوگو اور یروشلیِم کے باشِندو! خُداوند کے لِئے اپنا خَتنہ کراؤ ہاں اپنے دِل کا خَتنہ کرو تا نہ ہو کہ تُمہاری بد اعمالی کے باعِث سے میرا قہر آگ کی مانِند شُعلہ زن ہو اور اَیسا بھڑکے کہ کوئی بُجھا نہ سکے۔


اَے اِسرائیل کے خُدا! اَے نجات دینے والے! یقِیناً تُو پوشِیدہ خُدا ہے۔


مَیں بھی خُداوند کی راہ دیکُھوں گا جو اَب یعقُوبؔ کے گھرانے سے اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ مَیں اُس کا اِنتظار کرُوں گا۔


کیا تُو سدا ہم سے ناراض رہے گا؟ کیا تُو اپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھّے گا؟


اَے خُداوند! تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟ مُصِیبت کے وقت تُو کیوں چِھپ جاتا ہے؟


بائیں ہاتھ پِھرتا ہُوں جب وہ کام کرتا ہے پر وہ مُجھے دِکھائی نہیں دیتا۔ وہ دہنے ہاتھ کی طرف چِھپ جاتا ہے اَیسا کہ مَیں اُسے دیکھ نہیں سکتا۔


مَیں نے کہا اَے میرے خُدا! مُجھے آدھی عُمر میں نہ اُٹھا تیرے برس پُشت در پُشت ہیں۔


ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات