Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:38 - کِتابِ مُقادّس

38 لیکن تُو نے تو ترک کر دِیا اور چھوڑ دِیا۔ تُو اپنے ممسُوح سے ناراض ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 لیکن آپ نے تو ترک کر دیا اَور ٹھکرا دیا، اَور آپ اَپنے ممسوح سے بہت ناراض ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 लेकिन अब तूने अपने मसह किए हुए ख़ादिम को ठुकराकर रद्द किया, तू उससे ग़ज़बनाक हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 لیکن اب تُو نے اپنے مسح کئے ہوئے خادم کو ٹھکرا کر رد کیا، تُو اُس سے غضب ناک ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:38
19 حوالہ جات  

اور تُو اَے میرے بیٹے سُلیماؔن اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پُورے دِل اور رُوح کی مُستعِدّی سے اُس کی عِبادت کر کیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کُچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تو اُسے ڈُھونڈے تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے لِئے تُجھے ردّ کر دے گا۔


خُداوند نے یہ دیکھ کر اُن سے نفرت کی کیونکہ اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں نے اُسے غُصّہ دِلایا۔


اِس لِئے خُداوند کا قہر اپنے لوگوں پر بھڑکا اور اُسے اپنی مِیراث سے نفرت ہو گئی


اَے خُداوند! تیرے دُشمنوں نے کَیسے طَعنے مارے۔ تیرے ممسُوح کے قدم قدم پر کَیسی طَعنہ زنی کی ہے۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے تلوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس اِنسان پر جو میرا رفِیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلّہ پراگندہ ہو جائے اور مَیں چھوٹوں پر ہاتھ چلاؤُں گا۔


اور مَیں نے ایک مہِینے میں تِین چرواہوں کو ہلاک کِیا کیونکہ میری جان اُن سے بیزار تھی اور اُن کے دِل میں مُجھ سے کراہِیّت تھی۔


میرا خُدا اُن کو ردّ کر دے گا کیونکہ وہ اُس کے شِنوا نہیں ہُوئے اور وہ اقوامِ عالَم میں آوارہ پِھریں گے۔


ہماری زِندگی کا دَم خُداوند کا ممسُوح اُن کے گڑھوں میں گرِفتار ہو گیا۔ جِس کی بابت ہم کہتے تھے کہ اُس کے سایہ تلے ہم قَوموں کے درمِیان زِندگی بسر کریں گے۔


خُداوند نے اپنے مذبح کو ردّ کِیا۔ اُس نے اپنے مَقدِس سے نفرت کی۔ اُس کے قصروں کی دِیواروں کو دُشمن کے حوالہ کر دِیا۔ اُنہوں نے خُداوند کے گھر میں اَیسا شور مچایا جَیسا عِید کے دِن۔


اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟ سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟


اَے خُدا! اَے ہماری سِپر! دیکھ اور اپنے ممسُوح کے چِہرہ پر نظر کر۔


خُدا یہ سُن کر غضب ناک ہُؤا اور اِسرائیل سے سخت نفرت کی۔


کیا خُداوند ہمیشہ کے لِئے چھوڑ دے گا؟ کیا وہ پِھر کبھی مِہربان نہ ہو گا؟


اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟ اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔


اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔ تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔


پر اگر وہ یُوں فرمائے کہ مَیں تُجھ سے خُوش نہیں تو دیکھ مَیں حاضِر ہُوں جو کُچھ اُس کو بھلا معلُوم ہو میرے ساتھ کرے۔


اَے جِلبُوعہ کے پہاڑو! تُم پر نہ اوس پڑے اور نہ بارِش ہو اور نہ ہدیہ کی چِیزوں کے کھیت ہوں۔ کیونکہ وہاں زبردستوں کی سِپر بُری طرح سے پھینک دی گئی یعنی ساؤُل کی سِپر جِس پر تیل نہیں لگایا گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات