Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:3 - کِتابِ مُقادّس

3 مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔ مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 آپ نے کہا، ”مَیں نے اَپنے برگُزیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے، اَور اَپنے خادِم داویؔد سے قَسم کھائی ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तूने फ़रमाया, “मैंने अपने चुने हुए बंदे से अहद बाँधा, अपने ख़ादिम दाऊद से क़सम खाकर वादा किया है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تُو نے فرمایا، ”مَیں نے اپنے چنے ہوئے بندے سے عہد باندھا، اپنے خادم داؤد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے،

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:3
22 حوالہ جات  

خُداوند نے سچّائی کے ساتھ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔ وہ اُس سے پِھرنے کا نہیں کہ مَیں تیری اَولاد میں سے کِسی کو تیرے تخت پر بِٹھاؤُں گا۔


پس نبی ہو کر اور یہ جان کر کہ خُدا نے مُجھ سے قَسم کھائی ہے کہ تیری نسل سے ایک شخص کو تیرے تخت پر بٹھاؤں گا۔


مَیں اپنی شفقت کو اُس کے لِئے ابد تک قائِم رکھُّوں گا اور میرا عہد اُس کے ساتھ لاتبدیل رہے گا۔


جِس دِن سے مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کو مِصرؔ سے نِکال لایا مَیں نے اِسرائیلؔ کے سب قبِیلوں میں سے بھی کِسی شہر کو نہیں چُنا کہ ایک گھر بنایا جائے تاکہ میرا نام وہاں ہو پر مَیں نے داؤُد کو چُن لِیا کہ وہ میری قَوم اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو۔


میرا گھر تو سچ مُچ خُدا کے سامنے اَیسا ہے بھی نہیں تَو بھی اُس نے میرے ساتھ ایک دائِمی عہد جِس کی سب باتیں مُعیّن اور پایدار ہیں باندھا ہے کیونکہ یِہی میری ساری نجات اور ساری مُراد ہے۔ گو وہ اُس کو بڑھاتا نہیں۔


(کیونکہ وہ تو بغَیر قَسم کے کاہِن مُقرّر ہُوئے ہیں مگر یہ قَسم کے ساتھ اُس کی طرف سے ہُؤا جِس نے اُس کی بابت کہا کہ خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور اُس سے پِھرے گا نہیں کہ تُو ابد تک کاہِن ہے)۔


اِس کے بعد بنی اِسرائیل رجُوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داؤُد کو ڈُھونڈیں گے اور آخِری دِنوں میں ڈرتے ہُوئے خُداوند اور اُس کی مِہربانی کے طالِب ہوں گے۔


کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ۔ سُنو اور تُمہاری جان زِندہ رہے گی اور مَیں تُم کو ابدی عہد یعنی داؤُد کی سچّی نِعمتیں بخشُوں گا۔


خُدا ابنیر سے وَیسا ہی بلکہ اُس سے زِیادہ کرے اگر مَیں داؤُد سے وُہی سلُوک نہ کرُوں جِس کی قَسم خُداوند نے اُس کے ساتھ کھائی تھی۔


اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے مَیں خُوش ہُوں۔


پر وہ خُداوند اپنے خُدا کی اور اپنے بادشاہ داؤُد کی جِسے مَیں اُن کے لِئے برپا کرُوں گا خِدمت کریں گے۔


تُو نے اپنے خادِم کے عہد کو ردّ کر دِیا۔ تُو نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا دِیا۔


اُس نے اپنے بندہ داؤُد کو بھی چُنا اور بھیڑسالوں میں سے اُسے لے لِیا۔


دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔


اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّسوں سے کلام کِیا اور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہے اور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔


اور خُداوند کا فرِشتہ جِلجاؔل سے بوکِیم کو آیا اور کہنے لگا مَیں تُم کو مِصرؔ سے نِکال کر اُس مُلک میں جِس کی بابت مَیں نے تُمہارے باپ دادا سے قَسم کھائی تھی لے آیا اور مَیں نے کہا کہ مَیں ہرگِز تُم سے عہد شِکنی نہیں کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات