Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:26 - کِتابِ مُقادّس

26 وہ مُجھے پُکار کر کہے گا تُو میرا باپ میرا خُدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 وہ مُجھے پُکار کر کہے گا: ’آپ میرے باپ ہیں، میرے خُدا اَور میری نَجات کی چٹّان ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 वह मुझे पुकारकर कहेगा, ‘तू मेरा बाप, मेरा ख़ुदा और मेरी नजात की चट्टान है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 وہ مجھے پکار کر کہے گا، ’تُو میرا باپ، میرا خدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:26
17 حوالہ جات  

اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا۔ اگر وہ خطا کرے تو مَیں اُسے آدمِیوں کی لاٹھی اَور بنی آدمؔ کے تازِیانوں سے تنبِیہ کرُوں گا۔


خُداوند زِندہ ہے۔ میری چٹان مُبارک ہو! اور خُدا میری نجات کی چٹان مُمتاز ہو!


آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں! اپنی نجات کی چٹان کے سامنے خُوشی سے للکاریں۔


پِھر دوبارہ اُس نے جا کر یُوں دُعا کی کہ اَے میرے باپ! اگر یہ میرے پِئے بغَیر نہیں ٹل سکتا تو تیری مرضی پُوری ہو۔


وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے زِیادہ جُنبِش نہ ہو گی۔


پس اُنہوں نے اُس پتّھر کو ہٹا دِیا۔ پِھر یِسُوعؔ نے آنکھیں اُٹھا کر کہا اَے باپ مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں کہ تُو نے میری سُن لی۔


پِھر یِسُوعؔ نے بڑی آواز سے پُکار کر کہا اَے باپ! مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھوں میں سَونپتا ہُوں اور یہ کہہ کر دَم دے دِیا۔


خُداوند زِندہ ہے۔ میری چٹان مُبارک ہو۔ اور میرا نجات دینے والا خُدا مُمتاز ہو!


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کیونکہ مَیں اب تک باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا لیکن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔


اور تِیسرے پہر کو یِسُوعؔ بڑی آواز سے چِلاّیا کہ اِلوہی اِلوہی لما شَبقَتنی؟ جِس کا ترجمہ ہے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟


تب مَیں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤُں گا۔ خُدا کے حضُور جو میری کمال خُوشی ہے۔ اَے خُدا! میرے خُدا! مَیں سِتار بجا کر تیری سِتایش کرُوں گا۔


وُہی میرے نام کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور مَیں اِسرائیلؔ پر اُس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائِم رکُھّوں گا۔


کیونکہ فرِشتوں میں سے اُس نے کب کِسی سے کہا کہ تُو میرا بیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا؟ اور پِھر یہ کہ مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا؟


پِھر ذرا آگے بڑھا اور مُنہ کے بل گِر کر یُوں دُعا کی کہ اَے میرے باپ! اگر ہو سکے تو یہ پِیالہ مُجھ سے ٹل جائے۔ تَو بھی نہ جَیسا مَیں چاہتا ہُوں بلکہ جَیسا تُو چاہتا ہے وَیسا ہی ہو۔


اور مَیں اِفرائِیم سے رتھ اور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی اور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گا اور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات