Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:18 - کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہے اور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بے شک ہماری سِپر یَاہوِہ کی طرف سے، اَور ہمارے بادشاہ اِسرائیل کے مُقدّس خُدا کی طرف سے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि हमारी ढाल रब ही की है, हमारा बादशाह इसराईल के क़ुद्दूस ही का है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ ہماری ڈھال رب ہی کی ہے، ہمارا بادشاہ اسرائیل کے قدوس ہی کا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:18
18 حوالہ جات  

اُمّتوں کے سردار اِکٹّھے ہُوئے ہیں تاکہ ابرہامؔ کے خُدا کی اُمّت بن جائیں کیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔ وہ نہایت بُلند ہے۔


اَے میرے خُدا! مَیں بربط پر تیری ہاں تیری سچّائی کی حمد کرُوں گا۔ اَے اِسرائیل کے قدُّوس! مَیں سِتار کے ساتھ تیری مدح سرائی کرُوں گا۔


کیونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شرِیعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔


کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


آہ خطاکار گروہ۔ بدکرداری سے لدی ہُوئی قَوم۔ بدکرداروں کی نسل۔ مکّار اَولاد جِنہوں نے خُداوند کو ترک کِیا اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقِیر جانا اور گُمراہ و برگشتہ ہو گئے۔


کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔


خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔


تب مِسکِین خُداوند مَیں زِیادہ خُوش ہوں گے اور غرِیب و مُحتاج اِسرائیل کے قُدُّوس میں شادمان ہوں گے۔


اَے خُدا! تُو میرا بادشاہ ہے۔ یعقُوبؔ کے حق میں نجات کا حُکم صادِر فرما۔


اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔


راہ سے باہر جاؤ۔ راستہ سے برگشتہ ہو اور اِسرائیل کے قُدُّوس کو ہمارے درمِیان سے مَوقُوف کرو۔


وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔


اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔ میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔


اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوں یعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیل کے فخر کے لِئے اپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔ خُداوند کی حمد کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات