Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:15 - کِتابِ مُقادّس

15 مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔ وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مُبارک ہیں وہ جنہوں نے آپ کی تحسین و آفرین کے نعرے بُلند کرنا سیکھا ہے، اَورجو اَے یَاہوِہ، آپ کی حُضُوری کے نُور میں چلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मुबारक है वह क़ौम जो तेरी ख़ुशी के नारे लगा सके। ऐ रब, वह तेरे चेहरे के नूर में चलेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مبارک ہے وہ قوم جو تیری خوشی کے نعرے لگا سکے۔ اے رب، وہ تیرے چہرے کے نور میں چلیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:15
21 حوالہ جات  

کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔


بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟ اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔


جب اُس کا چراغ میرے سر پر رَوشن رہتا تھا اور مَیں اندھیرے میں اُس کے نُور کے ذرِیعہ سے چلتا تھا۔


تُو نے مُجھے زِندگی کی راہیں بتائِیں۔ تُو مُجھے اپنے دِیدار کے باعِث خُوشی سے بھر دے گا۔


اَے یعقُوبؔ کے گھرانے آؤ ہم خُداوند کی روشنی میں چلیں۔


اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔


خُداوند اپنا چہرہ تیری طرف مُتوجِّہ کرے اور تُجھے سلامتی بخشے۔


وہ یعقُوب میں بدی نہیں پاتا اور نہ اِسرائیلؔ میں کوئی خرابی دیکھتا ہے۔ خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہے اور بادشاہ کی سی للکار اُن لوگوں کے بِیچ میں ہے۔


اور تُم اپنی خُوشی کے دِن اور اپنی مُقرّرہ عِیدوں کے دِن اور اپنے مہِینوں کے شرُوع میں اپنی سوختنی قُربانیوں اور سلامتی کی قُربانیوں کے وقت نرسِنگے پُھونکنا تاکہ اُن سے تُمہارے خُدا کے حضُور تُمہاری یادگاری ہو۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


تب تُو ساتویں مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو بڑا نرسِنگا زور سے پُھنکوانا۔ تُم کفّارہ کے روز اپنے سارے مُلک میں یہ نرسِنگا پُھنکوانا۔


اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


لیکن مَیں کہتا ہُوں کیا اُنہوں نے نہیں سُنا؟ بیشک سُنا چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُن کی آواز تمام رُویِ زمِین پر اور اُن کی باتیں دُنیا کی اِنتِہا تک پُہنچِیں۔


اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں مُنادی کیوں کر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوش نُماہیں اُن کے قدم جو اچّھی چِیزوں کی خُوشخبری دیتے ہیں۔


دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں۔ اَے یہُوداؔہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔


بادشاہ کے چِہرہ کے نُور میں زِندگی ہے اور اُس کی نظرِعنایت آخِری برسات کے بادل کی مانِند ہے۔


وہ صُبح کو لہلہاتی اور بڑھتی ہے۔ وہ شام کو کٹتی اور سُوکھ جاتی ہے۔


بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات