Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:14 - کِتابِ مُقادّس

14 صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔ شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रास्ती और इनसाफ़ तेरे तख़्त की बुनियाद हैं। शफ़क़त और वफ़ा तेरे आगे आगे चलती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 راستی اور انصاف تیرے تخت کی بنیاد ہیں۔ شفقت اور وفا تیرے آگے آگے چلتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:14
15 حوالہ جات  

بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔


شرارت کرنے سے بادشاہوں کو نفرت ہے کیونکہ تخت کی پائیداری صداقت سے ہے۔


صداقت اُس کے آگے آگے چلے گی اور اُس کے نقشِ قدم کو ہماری راہ بنائے گی۔


خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔


بادشاہ کی قُوّت اِنصاف پسند ہے۔ تُو راستی کو قائِم کرتا ہے۔ تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُوب میں رائِج کِیا۔


وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہے کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔ وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔ وہ مُنصِف اور برحق ہے۔


اور وہ خُدا کے بندہ مُوسیٰ کا گِیت اور برّہ کا گِیت گا گا کر کہتے تھے اَے خُداوند خُدا! قادِرِ مُطلق! تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں۔ اَے ازلی بادشاہ! تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔


کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔


اِس لِئے کہ شرِیعت تو مُوسیٰ کی معرفت دی گئی مگر فضل اور سچّائی یِسُوعؔ مسِیح کی معرفت پُہنچی۔


اور مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم اِس دِن کو یاد رکھنا جِس میں تُم مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے نِکلے کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے تُم کو وہاں سے نِکال لایا۔ اِس میں خمِیری روٹی کھائی نہ جائے۔


اَے خُداوند! تیرا دہنا ہاتھ قُدرت کے سبب سے جلالی ہے۔ اَے خُداوند! تیرا دہنا ہاتھ دُشمن کو چِکنا چُور کر دیتا ہے۔


خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔ جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔


وہ تو تیرے بندے اور تیرے لوگ ہیں جِن کو تُو نے اپنی بڑی قُدرت اور قوی ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔


خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدّس بازُو نے اُس کے لِئے فتح حاصِل کی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات