Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:12 - کِتابِ مُقادّس

12 شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔ تبُور اور حرمُوؔن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 آپ نے ہی شمال اَور جُنوب پیدا کئے؛ کوہِ تبورؔ اَور کوہِ حرمُونؔ آپ کے نام کے سبب سے خُوشی مناتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तूने शिमालो-जुनूब को ख़लक़ किया। तबूर और हरमून तेरे नाम की ख़ुशी में नारे लगाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تُو نے شمال و جنوب کو خلق کیا۔ تبور اور حرمون تیرے نام کی خوشی میں نعرے لگاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:12
16 حوالہ جات  

وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہے اور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔


اور وہ حد تبُور اور شخصِیماہ اور بَیت شمس سے جا مِلی اور اُن کی حد کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔ یہ سولہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔


اُس مُلک کے وہ بادشاہ جِن کو بنی اِسرائیل نے قتل کر کے اُن کے مُلک پر یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف ارنوؔن کی وادی سے لے کر کوہِ حرمُوؔن تک اور تمام مشرِقی مَیدان پر قبضہ کر لِیا یہ ہیں۔


یا حرمُون کی اَوس کی مانِند ہے جو صِیُّون کے پہاڑوں پر پڑتی ہے کیونکہ وہِیں خُداوند نے برکت کا یعنی ہمیشہ کی زِندگی کا حُکم فرمایا۔


سَیلاب تالِیاں بجائیں۔ پہاڑِیاں مِل کر خُوشی سے گائیں۔


تب اُنہوں نے سِیسرا کو خبر پُہنچائی کہ برق بن ابینُو عم کوہِ تبُور پر چڑھ گیا ہے۔


اور اُس نے قادِس نفتالی سے ابی نُوعم کے بیٹے برق کو بُلا بھیجا اور اُس سے کہا کہ کیا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم نہیں کِیا کہ تُو تبُور کے پہاڑ پر چڑھ جا اور بنی نفتالی اور بنی زبُولُون میں سے دس ہزار آدمی اپنے ساتھ لے لے؟


وہ بادشاہ جِس کا نام ربُّ الافواج ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم جَیسا تبُور پہاڑوں میں اور جَیسا کرمِل سمُندر کے کنارے ہے وَیسا ہی وہ آئے گا۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔


کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھّی اور سَیلابوں پر اُسے قائِم کِیا۔


آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمِین اُس نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات