زبور 89:10 - کِتابِ مُقادّس10 تُو نے رہب کو مقتُول کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا۔ تُو نے اپنے قوّی بازُو سے اپنے دُشمنوں کو پراگندہ کر دِیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ10 آپ نے راحبؔ کو مقتول کی مانند کُچل دیا؛ اَور اَپنے مضبُوط بازو سے اَپنے دُشمنوں کو پراگندہ کر دیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 तूने समुंदरी अज़दहे रहब को कुचल दिया, और वह मक़तूल की मानिंद बन गया। अपने क़वी बाज़ू से तूने अपने दुश्मनों को तित्तर-बित्तर कर दिया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 تُو نے سمندری اژدہے رہب کو کچل دیا، اور وہ مقتول کی مانند بن گیا۔ اپنے قوی بازو سے تُو نے اپنے دشمنوں کو تتر بتر کر دیا۔ باب دیکھیں |
یا کبھی خُدا نے ایک قَوم کو کِسی دُوسری قَوم کے بِیچ سے نِکالنے کا اِرادہ کر کے اِمتِحانوں اور نِشانوں اور مُعجِزوں اور جنگ اور زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو اور ہَولناک ماجروں کے وسِیلہ سے اُن کو اپنی خاطِر برگُزیدہ کرنے کے لِئے وہ کام کِئے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہاری آنکھوں کے سامنے مِصرؔ میں تُمہارے لِئے کِئے؟