Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:7 - کِتابِ مُقادّس

7 مُجھ پر تیرا قہر بھاری ہے۔ تُو نے اپنی سب مَوجوں سے مُجھے دُکھ دِیا ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آپ کا غضب مُجھ پر بھاری ہے؛ آپ نے اَپنی سَب موجوں سے میرا ناک میں دَم کر رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तेरे ग़ज़ब का पूरा बोझ मुझ पर आ पड़ा है, तूने मुझे अपनी तमाम मौजों के नीचे दबा दिया है। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تیرے غضب کا پورا بوجھ مجھ پر آ پڑا ہے، تُو نے مجھے اپنی تمام موجوں کے نیچے دبا دیا ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:7
14 حوالہ جات  

تیرے آبشاروں کی آواز سے گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے۔ تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گئِیں


وہ آپ ہمارے گُناہوں کو اپنے بدن پر لِئے ہُوئے صلِیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے اِعتبار سے مَر کر راست بازی کے اِعتبار سے جِئیں اور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شِفا پائی۔


کیونکہ قادِرِ مُطلق کے تِیر میرے اندر لگے ہُوئے ہیں۔ میری رُوح اُن ہی کے زہر کو پی رہی ہے۔ خُدا کی ڈراونی باتیں میرے خِلاف صف باندھے ہُوئے ہیں۔


جو بیٹے پر اِیمان لاتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے لیکن جو بیٹے کی نہیں مانتا زِندگی کو نہ دیکھے گا بلکہ اُس پر خُدا کا غَضب رہتا ہے۔


تُو نے مُجھے گہرے سمُندر کی تہ میں پھینک دِیا اور سَیلاب نے مُجھے گھیر لِیا۔ تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گئِیں


یہ تیرے غضب اور قہر کے سبب سے ہے۔ کیونکہ تُو نے مُجھے اُٹھایا اور پِھر پٹک دِیا۔


کیونکہ ہم تیرے قہر سے فنا ہو گئے۔ اور تیرے غضب سے پریشان ہُوئے۔


اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دے اور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہہ نہ کر۔


کیونکہ تیرا ہاتھ رات دِن مُجھ پر بھاری تھا میری تراوت گرمیوں کی خُشکی سے بدل گئی۔ (سِلاہ)


اور اگر سر اُٹھاؤں تو تُو شیر کی طرح مُجھے شِکار کرتا ہے اور پِھر عجِیب صُورت میں مُجھ پر ظاہِر ہوتا ہے۔


مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔


اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات