Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:5 - کِتابِ مُقادّس

5 گویا مقتُولوں کی مانِند جو قبر میں پڑے ہیں مُردوں کے درمیان ڈال دِیا گیا ہُوں جِن کو تُو پِھر کبھی یاد نہیں کرتا اور وہ تیرے ہاتھ سے کاٹ ڈالے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جِس طرح مقتول قبر میں پڑے رہتے ہیں، اُسی طرح میں مُردوں کے درمیان ڈال دیا گیا ہُوں، جنہیں آپ پھر کبھی یاد نہیں کرتے، اَورجو آپ کی حِفاظت سے محروم کر دئیے گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मुझे मुरदों में तनहा छोड़ा गया है, क़ब्र में उन मक़तूलों की तरह जिनका तू अब ख़याल नहीं रखता और जो तेरे हाथ के सहारे से मुंक़ते हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مجھے مُردوں میں تنہا چھوڑا گیا ہے، قبر میں اُن مقتولوں کی طرح جن کا تُو اب خیال نہیں رکھتا اور جو تیرے ہاتھ کے سہارے سے منقطع ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:5
15 حوالہ جات  

وہ ظُلم کر کے اور فتویٰ لگا کر اُسے لے گئے پر اُس کے زمانہ کے لوگوں میں سے کِس نے خیال کِیا کہ وہ زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالا گیا؟ میرے لوگوں کی خطاؤں کے سبب سے اُس پر مار پڑی۔


مَیں نے تو جلد بازی سے کہا تھا کہ مَیں تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا گیا۔ تَو بھی جب مَیں نے تُجھ سے فریاد کی تو تُو نے میری مِنّت کی آواز سُن لی


جِس نے ہماری پستی میں ہم کو یاد کِیا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


تیرا قہرِ شدِید مُجھ پر آ پڑا۔ تیری دہشت نے میرا کام تمام کر دِیا۔


مَیں مُردہ کی مانِند دِل سے بُھلا دِیا گیا ہُوں۔ مَیں ٹُوٹے برتن کی مانِند ہُوں۔


اگر وہ بِیچ سے گُذر کر بند کر دے اور عدالت میں بُلائے تو کَون اُسے روک سکتا ہے؟


یعنی خُدا کو یِہی منظُور ہوتا کہ مُجھے کُچل ڈالے


اور یُوں ہُؤا کہ جب خُدا نے اُس ترائی کے شہروں کو نیست کِیا تو خُدا نے ابرہامؔ کو یاد کِیا اور اُن شہروں کو جہاں لُوطؔ رہتا تھا غارت کرتے وقت لُوطؔ کو اُس بلا سے بچایا۔


پِھر خُدا نے نُوحؔ کو اور کُل جان داروں اور کُل چَوپایوں کو جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے یاد کِیا اور خُدا نے زمِین پر ایک ہوا چلائی اور پانی رُک گیا۔


میری جان تباہ ہو گئی۔ میرے دِن ہو چُکے۔ قبر میرے لِئے تیّار ہے۔


اَے خُداوند! مَیں تُجھ ہی کو پکارُوں گا۔ اَے میری چٹان! تُو میری طرف سے کان بند نہ کر۔ اَیسا نہ ہو کہ اگر تُو میری طرف سے خاموش رہے تو مَیں اُن کی مانِند بن جاؤُں جو پاتال میں جاتے ہیں۔


تب اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدمؔ زاد یہ ہڈِّیاں تمام بنی اِسرائیل ہیں۔ دیکھ یہ کہتے ہیں ہماری ہڈِّیاں سُوکھ گئِیں اور ہماری اُمّید جاتی رہی۔ ہم تو بِالکُل فنا ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات