Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:16 - کِتابِ مُقادّس

16 تیرا قہرِ شدِید مُجھ پر آ پڑا۔ تیری دہشت نے میرا کام تمام کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 آپ کا قہر مُجھ پر آ پڑا ہے؛ اَور آپ کی دہشت نے مُجھے تباہ کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तेरा भड़कता क़हर मुझ पर से गुज़र गया, तेरे हौलनाक कामों ने मुझे नाबूद कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تیرا بھڑکتا قہر مجھ پر سے گزر گیا، تیرے ہول ناک کاموں نے مجھے نابود کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:16
13 حوالہ جات  

کیونکہ اُن کے غضب کا روزِ عظِیم آ پُہنچا۔ اب کَون ٹھہر سکتا ہے؟


مسِیح جو ہمارے لِئے لَعنتی بنا اُس نے ہمیں مول لے کر شرِیعت کی لَعنت سے چُھڑایا کیونکہ لِکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لَعنتی ہے۔


جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟


اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسُوح قتل کِیا جائے گا اور اُس کا کُچھ نہ رہے گا اور ایک بادشاہ آئے گا جِس کے لوگ شہر اور مَقدِس کو مِسمار کریں گے اور اُس کا انجام گویا طُوفان کے ساتھ ہو گا اور آخِر تک لڑائی رہے گی۔ بربادی مُقرّر ہو چُکی ہے۔


وہ ظُلم کر کے اور فتویٰ لگا کر اُسے لے گئے پر اُس کے زمانہ کے لوگوں میں سے کِس نے خیال کِیا کہ وہ زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالا گیا؟ میرے لوگوں کی خطاؤں کے سبب سے اُس پر مار پڑی۔


یہ تیرے غضب اور قہر کے سبب سے ہے۔ کیونکہ تُو نے مُجھے اُٹھایا اور پِھر پٹک دِیا۔


تیرے قہر کی شِدّت کو کَون جانتا ہے اور تیرے خَوف کے مُطابِق تیرے غضب کو؟


کیونکہ ہم تیرے قہر سے فنا ہو گئے۔ اور تیرے غضب سے پریشان ہُوئے۔


اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہ رہے گا؟ تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟


دہشت مُجھ پر طاری ہو گئی۔ وہ ہوا کی طرح میری آبرُو کو اُڑاتی ہے۔ میری عافِیت بادل کی طرح جاتی رہی۔


میرا جِسم تیرے خَوف سے کانپتا ہے اور مَیں تیرے احکام سے ڈرتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات