Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 86:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اَے خُدا! مغرُور میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو جماعت میری جان کے پِیچھے پڑی ہے اور اُنہوں نے تُجھے اپنے سامنے نہیں رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛ اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔ اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 ऐ अल्लाह, मग़रूर मेरे ख़िलाफ़ उठ खड़े हुए हैं, ज़ालिमों का जत्था मेरी जान लेने के दरपै है। यह लोग तेरा लिहाज़ नहीं करते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اے اللہ، مغرور میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ظالموں کا جتھا میری جان لینے کے درپَے ہے۔ یہ لوگ تیرا لحاظ نہیں کرتے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 86:14
21 حوالہ جات  

کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں۔ اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں رکھّا۔ (سِلاہ)


شرِیر کی بدی سے میرے دِل میں خیال آتا ہے کہ خُدا کا خَوف اُس کے پیشِ نظر نہیں۔


کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں جو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹی اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداؔہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اَے آدمؔ زاد کیا تُو نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے سب بزُرگ تارِیکی میں یعنی اپنے مُنقّش کاشانوں میں کیا کرتے ہیں؟ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند ہم کو نہیں دیکھتا۔ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے۔


مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کو چِھپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں۔ (سِلاہ)


مغرُوروں نے جو تیری شرِیعت کے پَیرو نہیں میرے لِئے گڑھے کھودے ہیں۔


مغرُوروں نے مُجھ پر بُہتان باندھا ہے۔ مَیں پُورے دِل سے تیرے قوانِین کو مانُوں گا۔


مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔ تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہ نہیں کِیا۔


مغرُور آدمی مُجھ پر لات نہ اُٹھانے پائے اور شرِیر کا ہاتھ مُجھے ہانک نہ دے۔


شرِیر کِس لِئے خُدا کی اِہانت کرتا ہے اور اپنے دِل میں کہتا ہے کہ تُو بازپرس نہ کرے گا؟


وہ اپنے دِل میں کہتا ہے خُدا بُھول گیا ہے۔ وہ اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ وہ ہرگز نہیں دیکھے گا۔


شرِیر اپنے تکبُّر میں کہتا ہے کہ وہ بازپُرس نہیں کرے گا۔ اُس کا خیال سراسر یِہی ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔


تب ابی سلوؔم اور سب اِسرائیلی کہنے لگے کہ یہ مشورَت جو ارکی حُوسی نے دی ہے اخِیُتفل کی مشورَت سے اچّھی ہے کیونکہ یہ تو خُداوند ہی نے ٹھہرا دِیا تھا کہ اخِیُتفل کی اچّھی صلاح باطِل ہو جائے تاکہ خُداوند ابی سلوؔم پر بلا نازِل کرے۔


تب ابی سلوؔم نے اخِیُتفل سے کہا تُم صلاح دو کہ ہم کیا کریں۔


وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔ تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات