Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 86:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! اپنا کان جُھکا اور مُجھے جواب دے۔ کیونکہ مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں، کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद की दुआ। ऐ रब, अपना कान झुकाकर मेरी सुन, क्योंकि मैं मुसीबतज़दा और मुहताज हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کی دعا۔ اے رب، اپنا کان جھکا کر میری سن، کیونکہ مَیں مصیبت زدہ اور محتاج ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 86:1
19 حوالہ جات  

اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔


پر مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔ خُداوند میری فِکر کرتا ہے۔ میرا مددگار اور چُھڑانے والا تُو ہی ہے۔ اَے میرے خُدا! دیر نہ کر۔


اَے میرے خُدا کان لگا کر سُن اور آنکھیں کھول کر ہمارے وِیرانوں کو اور اُس شہر کو جو تیرے نام سے کہلاتا ہے دیکھ کہ ہم تیرے حضُور اپنی راست بازی پر نہیں بلکہ تیری بے نِہایت رحمت پر تکیہ کر کے مُناجات کرتے ہیں۔


مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔


اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔


اَے میرے پِیارے بھائِیو! سُنو۔ کیا خُدا نے اِس جہان کے غرِیبوں کو اِیمان میں دَولت مند اور اُس بادشاہی کے وارِث ہونے کے لِئے برگُزِیدہ نہیں کِیا جِس کا اُس نے اپنے مُحبّت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے؟


خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کو رِہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔


کیونکہ یہ سب چِیزیں تو میرے ہاتھ نے بنائِیں اور یُوں مَوجُود ہُوئِیں خُداوند فرماتا ہے لیکن مَیں اُس شخص پر نِگاہ کرُوں گا۔ اُسی پر جو غرِیب اور شِکستہ دِل ہے اور میرے کلام سے کانپ جاتا ہے۔


اَے خُداوند کان لگا اور سُن۔ اَے خُداوند اپنی آنکھیں کھول اور دیکھ اور سنحیرِؔب کی اِن سب باتوں کو جو اُس نے زِندہ خُدا کی تَوہِین کرنے کے لِئے کہلا بھیجی ہیں سُن لے۔


مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔


مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند مُصِیبت زدہ کے مُعاملہ کی اور مُحتاج کے حق کی تائید کرے گا۔


ملامت اور حقارت کو مُجھ سے دُور کر دے کیونکہ مَیں نے تیری شہادتیں مانی ہیں


اُس نے بیکسوں کی دُعا پر توجُّہ کی اور اُن کی دُعا کو حقِیر نہ جانا۔


اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔ میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔


اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔


تُو نے دیکھ لِیا ہے کیونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بیکس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔


میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات