Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 85:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیا آپ ہمیں پھر سے تازہ دَم نہ کریں گے، تاکہ آپ کے لوگ آپ میں مسرُور ہوں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्या तू दुबारा हमारी जान को ताज़ादम नहीं करेगा ताकि तेरी क़ौम तुझसे ख़ुश हो जाए?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیا تُو دوبارہ ہماری جان کو تازہ دم نہیں کرے گا تاکہ تیری قوم تجھ سے خوش ہو جائے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 85:6
15 حوالہ جات  

اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنی اور ڈر گیا۔ اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔


پِھر ہم تُجھ سے برگشتہ نہ ہوں گے۔ تُو ہم کو پِھر زِندہ کر اور ہم تیرا نام لِیا کریں گے۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


صُبح کو اپنی شفقت سے ہم کو آسُودہ کر تاکہ ہم عُمر بھر خُوش و خُرّم رہیں۔


وہ دو روز کے بعد ہم کو حیاتِ تازہ بخشے گا اور تِیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُس کے حضُور زِندگی بسر کریں گے۔


تُو جِس نے ہم کو بُہت اور سخت تکلِیفیں دِکھائی ہیں پِھر ہم کو زِندہ کرے گا اور زمِین کے اسفل سے ہمیں پِھر اُوپر لے آئے گا۔


کاش کہ اِسرائیل کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی! جب خُدا اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔


خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔ تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔


خُوشی اور شادمانی کی آواز۔ دُلہے اور دُلہن کی آواز اور اُن کی آواز سُنی جائے گی جو کہتے ہیں ربُّ الافواج کی سِتایش کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ ہاں اُن کی آواز جو خُداوند کے گھر میں شُکرگُذاری کی قُربانی لائیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اِس مُلک کے اسِیروں کو واپس لا کر بحال کرُوں گا۔


اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔ فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔


اَے خُدا! تُو نے ہم کو ہمیشہ کے لِئے کیوں ترک کر دِیا؟ تیری چراگاہ کی بھیڑوں پر تیرا قہر کیوں بھڑک رہا ہے؟


کیا اُس کی شفقت ہمیشہ کے لِئے جاتی رہی؟ کیا اُس کا وعدہ ابد تک باطِل ہو گیا؟


کیا اُس کا قہر ہمیشہ رہے گا؟ کیا وہ اُسے ابد تک رکھ چھوڑے گا؟ دیکھ تُو اَیسی باتیں تو کہہ چُکی لیکن جہاں تک تُجھ سے ہو سکا تُو نے بُرے کام کِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات