Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 83:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ دیکھ تیرے دُشمن اُودھم مچاتے ہیں اور تُجھ سے عداوت رکھنے والوں نے سر اُٹھایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 देख, तेरे दुश्मन शोर मचा रहे हैं, तुझसे नफ़रत करनेवाले अपना सर तेरे ख़िलाफ़ उठा रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 دیکھ، تیرے دشمن شور مچا رہے ہیں، تجھ سے نفرت کرنے والے اپنا سر تیرے خلاف اُٹھا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 83:2
22 حوالہ جات  

خُداوند سے عداوت رکھنے والے اُس کے تابِع ہو جاتے اور اِن کا زمانہ ہمیشہ تک بنا رہتا۔


جب پِیلاطُسؔ نے دیکھا کہ کُچھ بَن نہیں پڑتا بلکہ اُلٹا بلوا ہوتا جاتا ہے تو پانی لے کر لوگوں کے رُوبرُو اپنے ہاتھ دھوئے اور کہا مَیں اِس راست باز کے خُون سے بری ہُوں۔ تُم جانو۔


اور وہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُجھے چُھڑانے کو تیرے ساتھ ہُوں۔


آہ! بُہت سے لوگوں کا ہنگامہ ہے جو سمُندر کے شور کی مانِند شور مچاتے ہیں اور اُمّتوں کا دھاوا بڑے سَیلاب کے ریلے کی مانِند ہے!


یُوں مِدیانی بنی اِسرائیل کے آگے مغلُوب ہُوئے اور اُنہوں نے پِھر کبھی سر نہ اُٹھایا اور جِدعوؔن کے دِنوں میں چالِیس برس تک اُس مُلک میں امن رہا۔


اور جب بڑی تکرار ہُوئی تو پلٹن کے سردار نے اِس خَوف سے کہ مبادا پَولُس کے ٹُکڑے کر دِئے جائیں فَوج کو حُکم دِیا کہ اُتر کر اُسے اُن میں سے زبردستی نِکالو اور قلعہ میں لے آؤ۔


وہ اِس بات تک تو اُس کی سُنتے رہے۔ پِھر بلند آواز سے چِلاّئے کہ اَیسے شخص کو زمِین پر سے فنا کر دے! اُس کا زِندہ رہنا مُناسِب نہیں۔


اور تمام شہر میں ہلچل پڑ گئی اور لوگ دَوڑ کر جمع ہُوئے اور پَولُس کو پکڑ کر ہَیکل سے باہر گھسِیٹ کر لے گئے اور فوراً دروازے بند کر لِئے گئے۔


مگر یہُودِیوں نے حَسد میں آ کر بازاری آدمِیوں میں سے کئی بدمعاشوں کو اپنے ساتھ لِیا اور بِھیڑ لگا کر شہر میں فساد کرنے لگے اور یاسوؔن کا گھر گھیر کر اُنہیں لوگوں کے سامنے لے آنا چاہا۔


اور عام لوگ بھی مُتّفِق ہو کر اُن کی مُخالفت پر آمادہ ہُوئے اور فَوج داری کے حاکِموں نے اُن کے کپڑے پھاڑ کر اُتار ڈالے اور بینت لگانے کا حُکم دِیا۔


تیرے مُجھ پر جُھنجھلانے کے سبب سے اور اِس لِئے کہ تیرا گھمنڈ میرے کانوں تک پُہنچا ہے مَیں اپنی نکیل تیری ناک میں اور اپنی لگام تیرے مُنہ میں ڈالُوں گا اور تُو جِس راہ سے آیا ہے مَیں تُجھے اُسی راہ سے واپس لَوٹا دُوں گا۔


تُو نے کِس کی تَوہِین و تکفِیر کی ہے؟ تُو نے کِس کے خِلاف اپنی آواز بُلند کی اور اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائِیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف؟


سَیلابوں نے اَے خُداوند! سَیلابوں نے شور مچا رکھّا ہے۔ سَیلاب مَوجزن ہیں۔


اپنے دُشمنوں کی آواز کو بُھول نہ جا۔ تیرے مُخالِفوں کا ہنگامہ برپا ہوتا رہتا ہے


تیرے مجمع میں تیرے مُخالِف گرجتے رہے ہیں۔ نِشان کے لِئے اُنہوں نے اپنے ہی جھنڈے کھڑے کِئے ہیں۔


تیرے مُجھ پر جھنجھلانے کے سبب سے اور اِس لِئے کہ تیرا گھمنڈ میرے کانوں تک پُہنچا ہے مَیں اپنی نکیل تیری ناک میں اور اپنی لگام تیرے مُنہ میں ڈالُوں گا اور تُو جِس راہ سے آیا ہے مَیں تُجھے اُسی راہ سے واپس لَوٹا دُوں گا۔


اَے خُدا! میرے محمُود! خاموش نہ رہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات