Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 81:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اِس کو اُس نے یُوسفؔ میں شہادت ٹھہرایا۔ جب وہ مُلکِ مِصرؔ کے خِلاف نِکلا مَیں نے اُس کا کلام سُنا جِس کو مَیں جانتا نہ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب خُدا مُلک مِصر کے خِلاف نکلیں، خُدا نے اُسے یُوسیفؔ کے لیٔے قانُون ٹھہرایا۔ اَور جہاں ہم نے اَیسی آواز سُنی جِس سے ہم آشنا نہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब यूसुफ़ मिसर के ख़िलाफ़ निकला तो अल्लाह ने ख़ुद यह मुक़र्रर किया। मैंने एक ज़बान सुनी, जो मैं अब तक नहीं जानता था,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب یوسف مصر کے خلاف نکلا تو اللہ نے خود یہ مقرر کیا۔ مَیں نے ایک زبان سنی، جو مَیں اب تک نہیں جانتا تھا،

باب دیکھیں کاپی




زبور 81:5
17 حوالہ جات  

جب اِسرائیل مِصرؔ سے نِکل آیا۔ یعنی یعقُوبؔ کا گھرانا اجنبی زُبان والی قَوم میں سے


اَے اِسرائیل کے گھرانے دیکھ مَیں ایک قَوم کو دُور سے تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ وہ زبردست قَوم ہے۔ وہ قدِیم قَوم ہے۔ وہ اَیسی قَوم ہے جِس کی زُبان تُو نہیں جانتا اور اُن کی بات کو تُو نہیں سمجھتا۔


خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


تُو نے اپنے ہی بازُو سے اپنی قَوم بنی یعقوُب اور بنی یُوسفؔ کو فِدیہ دے کر چُھڑایا ہے۔ (سِلاہ)


لیکن وہ بے گانہ لبوں اور اجنبی زُبان سے اِن لوگوں سے کلام کرے گا۔


تو تُم یہ کہنا کہ یہ خُداوند کی فَسح کی قُربانی ہے جو مِصرؔ میں مِصریوں کو مارتے وقت بنی اِسرائیل کے گھروں کو چھوڑ گیا اور یُوں ہمارے گھروں کو بچا لِیا۔ تب لوگوں نے سر جُھکا کر سِجدہ کِیا۔


اِس لِئے کہ مَیں اُس رات مُلکِ مِصرؔ میں سے ہو کر گُذروں گا اور اِنسان اور حَیوان کے سب پہلَوٹھوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں مارُوں گا اور مِصرؔ کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور مُوسیٰؔ نے کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں آدھی رات کو نِکل کر مِصرؔ کے بِیچ میں جاؤُں گا۔


جو پیالوں میں سے مَے پِیتے اور اپنے بدن پر بِہترین عِطر ملتے ہو لیکن یُوسفؔ کی شِکستہ حالی سے غمگِین نہیں ہوتے۔


اور میرے سبتوں کو مُقدّس جانو کہ وہ میرے اور تُمہارے درمِیان نِشان ہوں تاکہ تُم جانو کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


تاکہ آیندہ پُشت یعنی وہ فرزند جو پَیدا ہوں گے اُن کو جان لیں اور وہ بڑے ہو کر اپنی اَولاد کو سِکھائیں


یِہی وہ شہادتیں اور آئِین اور احکام ہیں جِن کو مُوسیٰ ؔنے بنی اِسرائیل کو اُن کے مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد۔


اور آدھی رات کو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ کے سب پہلَوٹھوں کو فرِعونؔ جو اپنے تخت پر بَیٹھا تھا اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ قَیدی جو قَید خانہ میں تھا اُس کے پہلَوٹھے تک بلکہ چَوپایوں کے پہلَوٹھوں کو بھی ہلاک کر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات