Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 81:12 - کِتابِ مُقادّس

12 پس مَیں نے اُن کو اُن کے دِل کی ہٹ پر چھوڑ دِیا تاکہ وہ اپنے ہی مشوَروں پر چلیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اُن کی اِحسَان فراموشی کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اَپنی ہی راہوں پر چلیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 चुनाँचे मैंने उन्हें उनके दिलों की ज़िद के हवाले कर दिया, और वह अपने ज़ाती मशवरों के मुताबिक़ ज़िंदगी गुज़ारने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 چنانچہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دلوں کی ضد کے حوالے کر دیا، اور وہ اپنے ذاتی مشوروں کے مطابق زندگی گزارنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 81:12
20 حوالہ جات  

لیکن اُنہوں نے نہ سُنا نہ کان لگایا بلکہ اپنی مصلحتوں اور اپنے بُرے دِل کی سختی پر چلے اور برگشتہ ہُوئے اور آگے نہ بڑھے۔


اِس واسطے خُدا نے اُن کے دِلوں کی خواہِشوں کے مُطابِق اُنہیں ناپاکی میں چھوڑ دِیا کہ اُن کے بدن آپس میں بے حُرمت کِئے جائیں۔


خُداوند فرماتا ہے اُن باغی لڑکوں پر افسوس جو اَیسی تدبِیر کرتے ہیں جو میری طرف سے نہیں اور عہد و پَیمان کرتے ہیں جو میری رُوح کی ہِدایت سے نہیں تاکہ گُناہ پر گُناہ کریں۔


پس خُدا نے مُنہ موڑ کر اُنہیں چھوڑ دِیا کہ آسمانی فَوج کو پُوجیں۔ چُنانچہ نبِیوں کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ اَے اِسرائیل کے گھرانے! کیا تُم نے بیابان میں چالِیس برس مُجھ کو ذبِیحے اور قُربانِیاں گُزرانِیں؟


اُس نے اگلے زمانہ میں سب قَوموں کو اپنی اپنی راہ چلنے دِیا۔


اگر تیرے فرزندوں نے اُس کا گُناہ کِیا ہے اور اُس نے اُنہیں اُن ہی کی خطا کے حوالہ کر دِیا


تب خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مُزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَو بھی اُس کی عُمر ایک سَو بِیس برس کی ہو گی۔


اور خُداوند نے مُوسیٰ ؔسے کہا کہ فرِعونؔ تُمہاری اِسی سبب سے نہیں سُنے گا تاکہ عجائِب مُلکِ مِصرؔ میں بُہت زِیادہ ہو جائیں۔


لیکن اگر تُم میری نہ سُنو اور اِن سب حُکموں پر عمل نہ کرو۔


تَو بھی لوگوں نے سموئیل کی بات نہ سُنی اور کہنے لگے نہیں ہم تو بادشاہ چاہتے ہیں جو ہمارے اُوپر ہو۔


اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کی بات نہ مانی بلکہ اُس کے عہد کو یعنی اُن سب باتوں کو جِن کا حُکم خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے دِیا تھا عدُول کِیا اور نہ اُن کو سُنا نہ اُن پر عمل کِیا۔


لیکن اُنہوں نے اور ہمارے باپ دادا نے گھمنڈ کِیا اور گردن کش بنے اور تیرے حُکموں کو نہ مانا۔


کیونکہ یہ باغی لوگ اور جُھوٹے فرزند ہیں جو خُداوند کی شرِیعت کو سُننے سے اِنکار کرتے ہیں۔


کِس نے یعقُوبؔ کو حوالہ کِیا کہ غارت ہو اور اِسرائیل کو کہ لُٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟ کیا خُداوند نے نہیں جِس کے خِلاف ہم نے گُناہ کِیا؟ کیونکہ اُنہوں نے نہ چاہا کہ اُس کی راہوں پر چلیں اور وہ اُس کی شرِیعت کے تابِع نہ ہُوئے۔


اور مَیں نے آج تُم پر یہ ظاہِر کر دِیا ہے تَو بھی تُم نے خُداوند اپنے خُدا کی آواز کو یا کِسی بات کو جِس کے لِئے اُس نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے نہیں مانا۔


لیکن وہ مُجھ سے باغی ہُوئے اور نہ چاہا کہ میری سُنیں۔ اُن میں سے کِسی نے اُن نفرتی چِیزوں کو جو اُس کی منظُورِ نظر تھِیں ترک نہ کِیا اور مِصرؔ کے بُتوں کو نہ چھوڑا۔ تب مَیں نے کہا کہ مَیں اپنا قہر اُن پر اُنڈیل دُوں گا تاکہ اپنے غضب کو مُلکِ مِصرؔ میں اُن پر پُورا کرُوں۔


میرا خُدا اُن کو ردّ کر دے گا کیونکہ وہ اُس کے شِنوا نہیں ہُوئے اور وہ اقوامِ عالَم میں آوارہ پِھریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات