Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 81:11 - کِتابِ مُقادّس

11 پر میرے لوگوں نے میری بات نہ سُنی اور اِسرائیل مُجھ سے رضامند نہ ہُؤا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛ اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन मेरी क़ौम ने मेरी न सुनी, इसराईल मेरी बात मानने के लिए तैयार न था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن میری قوم نے میری نہ سنی، اسرائیل میری بات ماننے کے لئے تیار نہ تھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 81:11
16 حوالہ جات  

تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیدا کِیا تھا۔ تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا


اُنہوں نے میری تمام مشوَرت کی بے قدری کی اور میری ملامت کو حقِیر جانا۔


لیکن یسُورُوؔن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔ تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔ تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑ دیا اور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔


اور جب لوگوں نے دیکھا کہ مُوسیٰؔ نے پہاڑ سے اُترنے میں دیر لگائی تو وہ ہارُونؔ کے پاس جمع ہو کر اُس سے کہنے لگے کہ اُٹھ ہمارے لِئے دیوتا بنا دے جو ہمارے آگے آگے چلے کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اِس مَرد مُوسیٰؔ کو جو ہم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا کیا ہو گیا۔


تو خیال کرو کہ وہ شخص کِس قدر زِیادہ سزا کے لائِق ٹھہرے گا جِس نے خُدا کے بیٹے کو پامال کِیا اور عہد کے خُون کو جِس سے وہ پاک ہُؤا تھا ناپاک جانا اور فضل کے رُوح کو بے عِزّت کِیا۔


لیکن وہ شِنوا نہ ہُوئے بلکہ اُنہوں نے گردن کشی کی اور اپنے کانوں کو بند کِیا تاکہ نہ سُنیں۔


سو تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ مَیں خُداوند ہُوں اور مَیں تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکال لُوں گا۔ اور مَیں تُم کو اُن کی غُلامی سے آزاد کرُوں گا اور مَیں اپنا ہاتھ بڑھا کر اور اُن کو بڑی بڑی سزائیں دے کر تُم کو رہائی دُوں گا۔


تب مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے سب بنی اِسرائیل سے کہا کہ شام کو تُم جان لو گے کہ جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا ہے وہ خُداوند ہے۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے اور غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔


تب اُس نے کہا خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔


تب اُس نے کہا تُو جا اور باہر سے اپنے سب ہمسایوں سے برتن عارِیت لے۔ وہ برتن خالی ہوں اور تھوڑے برتن نہ لینا۔


لیکن دیکھ خُداوند فرماتا ہے وہ دِن آتے ہیں کہ لوگ کبھی نہ کہیں گے کہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا۔


اور آ کر اُسے جھڑا ہُؤا اور آراستہ پاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات