Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:9 - کِتابِ مُقادّس

9 تُو نے اُس کے لِئے جگہ تیّار کی۔ اُس نے گہری جڑ پکڑی اور زمِین کو بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 خُدا نے اُس کے لیٔے زمین تیّار کی، اَور اُس نے جڑ پکڑ لی اَور سارے مُلک میں پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तूने उसके लिए ज़मीन तैयार की तो वह जड़ पकड़कर पूरे मुल्क में फैल गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تُو نے اُس کے لئے زمین تیار کی تو وہ جڑ پکڑ کر پورے ملک میں پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:9
17 حوالہ جات  

اور مَیں نے تُمہارے آگے زنبُوروں کو بھیجا جِنہوں نے دونوں اموری بادشاہوں کو تُمہارے سامنے سے بھگا دِیا۔ یہ نہ تُمہاری تلوار اور نہ تُمہاری کمان سے ہُؤا۔


اب آیندہ ایّام میں یعقُوبؔ جڑ پکڑے گا اور اِسرائیل پنپے گا اور پُھولے گا اور رُویِ زمِین کو میووں سے مالا مال کرے گا۔


تُو نے اُن کو لگایا اور اُنہوں نے جڑ پکڑ لی۔ وہ بڑھ گئے بلکہ برومند ہُوئے۔ تُو اُن کے مُنہ سے نزدِیک پر اُن کے دِلوں سے دُور ہے۔


اور وہ بقِیّہ جو یہُوداؔہ کے گھرانے سے بچ رہا ہے پِھر نِیچے کی طرف جڑ پکڑے گا اور اُوپر کی طرف پَھل لائے گا۔


اور اُس نے اُن کو قَوموں کے مُلک دِئیے اور اُنہوں نے اُمّتوں کی مِحنت کے پَھل پر قبضہ کِیا


اور یُوآؔب نے لوگوں کے شُمار کی مِیزان داؤُد کو بتائی اور سب اِسرائیلی گیارہ لاکھ شمشیرزن مَرد اور یہُوداؔہ چار لاکھ ستّر ہزار شمشیرزن مَرد تھے۔


اور سُلیماؔن کی عُمر بھر یہُوداؔہ اور اِسرائیلؔ کا ایک ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے دان سے بیرؔسبع تک امن سے رہتا تھا۔


اور یہُوداؔہ اور اِسرائیلؔ کے لوگ کثرت میں سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند تھے اور کھاتے پِیتے اور خُوش رہتے تھے۔


اور مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کے لِئے ایک جگہ مُقرّر کرُوں گا اور وہاں اُن کو جماؤُں گا تاکہ وہ اپنی ہی جگہ بسیں اور پِھر ہٹائے نہ جائیں اور شرارت کے فرزند اُن کو پِھر دُکھ نہیں دینے پائیں گے جَیسا پہلے ہوتا تھا۔


کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔


اور اُس نے اُسے کھودا اور اُس سے پتّھر نِکال پھینکے اور اچّھی سے اچّھی تاکیں اُس میں لگائِیں اور اُس میں بُرج بنایا اور ایک کولھُو بھی اُس میں تراشا اور اِنتِظار کِیا کہ اُس میں اچّھے انگُور لگیں لیکن اُس میں جنگلی انگُور لگے۔


اُس وقت تُم خُوش نُما تاکِستان کا گِیت گانا۔


مَیں نے تو تُجھے کامِل تاک لگایا اور عُمدہ بِیج بویا تھا پِھر تُو کیونکر میرے لِئے بے حقِیقت جنگلی انگُور کا درخت ہو گئی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات