Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:8 - کِتابِ مُقادّس

8 تُو مصر سے ایک تاک لایا۔ تُو نے قَوموں کو خارِج کر کے اُسے لگایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 خُدا مُلک مِصر سے ایک انگور کی بیل لے آئے؛ اَور قوموں کو اُکھاڑ کر اُسے لگایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अंगूर की जो बेल मिसर में उग रही थी उसे तू उखाड़कर मुल्के-कनान लाया। तूने वहाँ की अक़वाम को भगाकर यह बेल उनकी जगह लगाई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 انگور کی جو بیل مصر میں اُگ رہی تھی اُسے تُو اُکھاڑ کر ملکِ کنعان لایا۔ تُو نے وہاں کی اقوام کو بھگا کر یہ بیل اُن کی جگہ لگائی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:8
16 حوالہ جات  

مَیں نے تو تُجھے کامِل تاک لگایا اور عُمدہ بِیج بویا تھا پِھر تُو کیونکر میرے لِئے بے حقِیقت جنگلی انگُور کا درخت ہو گئی؟


تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکال دِیا اور اِن کو بسایا۔ تُو نے اُمّتوں کو تباہ کِیا اور اِن کو چاروں طرف پَھیلایا۔


اور وہ اُگا اور انگُور کا ایک پست قد شاخ دار درخت ہو گیا اور اُس کی شاخیں اُس کی طرف جُھکی تھِیں اور اُس کی جڑیں اُس کے نِیچے تھِیں چُنانچہ وہ انگُور کا ایک درخت ہُؤا۔ اُس کی شاخیں نِکلِیں اور اُس کی کونپلیں بڑھِیں۔


بُہت سے چرواہوں نے میرے تاکِستان کو خراب کِیا۔ اُنہوں نے میرے بخرہ کو پامال کِیا۔ میرے دِل پسندؔب خرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔


اُسی خَیمہ کو ہمارے باپ دادا اگلے بزُرگوں سے حاصِل کر کے یشُوع کے ساتھ لائے۔ جِس وقت اُن قَوموں کی مِلکِیّت پر قبضہ کِیا جِن کو خُدا نے ہمارے باپ دادا کے سامنے نِکال دِیا اور وہ داؤُد کے زمانہ تک رہا۔


تیری ماں اُس تاک سے مُشابہ تھی جو تیری مانِند پانی کے کنارے لگائی گئی۔ وہ پانی کی فراوانی کے باعِث باروَر اور شاخ دار ہُوئی۔


پس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح مَیں نے جنگل کے درختوں میں سے انگُور کے درخت کو آگ کا اِیندھن بنایا اُسی طرح یروشلیِم کے باشِندوں کو بناؤُں گا۔


اُس نے اَور قَوموں کو اُن کے سامنے سے نِکال دِیا جِن کی مِیراث جرِیب ڈال کر اُن کو بانٹ دی اور جِن کے خَیموں میں اِسرائیل کے قبِیلوں کو بسایا۔


پِھر لُبناؔن سے مِسرفاؔت المائِم تک کوہِستانی مُلک کے سب باشِندے یعنی سب صَیدانی۔ اُن کو مَیں بنی اِسرائیل کے سامنے سے نِکال ڈالُوں گا۔ تُو فقط جَیسا مَیں نے تُجھے حُکم دِیا ہے مِیراث کے طَور پر اُسے اِسرائیلیوں کو تقسِیم کر دے۔


اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔ شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔


تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔ تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مَے پِلائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات