Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اِفرائِیمؔ و بِنیمِینؔ اور منَسّیؔ کے سامنے اپنی قُوّت کو بیدار کر اور ہمیں بچانے کو آ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور منشّہ کے سامنے اَپنی قُدرت کو بیدار کریں؛ اَور آکر ہمیں بچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इफ़राईम, बिनयमीन और मनस्सी के सामने अपनी क़ुदरत को हरकत में ला। हमें बचाने आ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 افرائیم، بن یمین اور منسّی کے سامنے اپنی قدرت کو حرکت میں لا۔ ہمیں بچانے آ!

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:2
14 حوالہ جات  

اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگ اور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُداوند!


کیونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شرِیعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔


اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔


لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اور ہلاک نہیں کرتا بلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہے اور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا


وہاں مَیں تُجھ سے مِلا کرُوں گا اور اُس سرپوش کے اُوپر سے اور کرُّوبیوں کے بِیچ میں سے جو عہد نامہ کے صندُوق کے اُوپر ہوں گے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَیں بنی اِسرائیل کے لِئے تُجھے دُوں گا تُجھ سے بات چِیت کِیا کرُوں گا۔


سو اُنہوں نے سَیلا میں لوگ بھیجے اور وہ کرُوبِیوں کے اُوپر بَیٹھنے والے ربُّ الافواج کے عہد کے صندُوق کو وہاں سے لے آئے اور عیلی کے دونوں بیٹے حُفنی اور فِینحاؔس خُدا کے عہد کے صندُوق کے ساتھ وہاں حاضِر تھے۔


اور کاہِن خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُس کی جگہ پر اُس گھر کی اِلہام گاہ میں یعنی پاکترِین مکان میں عَین کرُّوبِیوں کے بازُوؤں کے نِیچے لے آئے۔


اور حِزقیاہ نے خُداوند کے حضُور یُوں دُعا کی اَے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کرُوبِیوں کے اُوپر بَیٹھنے والے تُو ہی اکیلا زمِین کی سب سلطنتوں کا خُدا ہے۔ تُو ہی نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا۔


صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔ وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات