Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 8:5 - کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا، کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तूने उसे फ़रिश्तों से कुछ ही कम बनाया, तूने उसे जलाल और इज़्ज़त का ताज पहनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا، تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 8:5
18 حوالہ جات  

تُو نے اُسے فرِشتوں سے کُچھ ہی کم کِیا۔ تُو نے اُس پر جلال اور عِزّت کا تاج رکھّا اور اپنے ہاتھوں کے کاموں پر اُسے اِختیار بخشا۔


البتّہ اُس کو دیکھتے ہیں جو فرِشتوں سے کُچھ ہی کم کِیا گیا یعنی یِسُوع کو کہ مَوت کا دُکھ سہنے کے سبب سے جلال اور عِزّت کا تاج اُسے پہنایا گیا ہے تاکہ خُدا کے فضل سے وہ ہر ایک آدمی کے لِئے مَوت کا مزہ چکھّے۔


کیونکہ واقِع میں وہ فرِشتوں کا نہیں بلکہ ابرہامؔ کی نسل کا ساتھ دیتا ہے۔


اور ہر طرح کی حُکُومت اور اِختیار اور قُدرت اور رِیاست اور ہر ایک نام سے بُہت بُلند کِیا جو نہ صِرف اِس جہان میں بلکہ آنے والے جہان میں بھی لِیا جائے گا۔


وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔


اور خُداوند خُدا نے زمِین کی مِٹّی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پُھونکا تو اِنسان جِیتی جان ہُؤا۔


اَے خُداوند کے فرِشتو! اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اُس کے کلام کی آواز سُن کر اُس پر عمل کرتے ہو۔


اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد ہے۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔


سو ابی سلوؔم نے یوآب کو بُلوایا تاکہ اُسے بادشاہ کے پاس بھیجے پر اُس نے اُس کے پاس آنے سے انِکار کِیا اور اُس نے دوبارہ بُلوایا لیکن وہ نہ آیا۔


اِنسان کی بِساط ہی کیا ہے جو تُو اُسے سرفراز کرے اور اپنا دِل اُس پر لگائے


اَے خُداوند! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟ اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات