Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 8:3 - کِتابِ مُقادّس

3 جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब मैं तेरे आसमान का मुलाहज़ा करता हूँ जो तेरी उँगलियों का काम है, चाँद और सितारों पर ग़ौर करता हूँ जिनको तूने अपनी अपनी जगह पर क़ायम किया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب مَیں تیرے آسمان کا ملاحظہ کرتا ہوں جو تیری اُنگلیوں کا کام ہے، چاند اور ستاروں پر غور کرتا ہوں جن کو تُو نے اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا

باب دیکھیں کاپی




زبور 8:3
18 حوالہ جات  

خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔


آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔


خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔ جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔


اُس نے چاند کو زمانوں کے اِمتیاز کے لِئے مُقرّر کِیا۔ آفتاب اپنے غرُوب کی جگہ جانتا ہے۔


آسمان تیرا ہے۔ زمِین بھی تیری ہے۔ جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔


کیونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہِیت دُنیا کی پَیدایش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے ذرِیعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُذر باقی نہیں۔


لیکن اگر مَیں بدرُوحوں کو خُدا کی قُدرت سے نِکالتا ہُوں تو خُدا کی بادشاہی تُمہارے پاس آ پُہنچی۔


تب جادُوگروں نے فِرعونؔ سے کہا کہ یہ خُدا کا کام ہے پر فرِعونؔ کا دِل سخت ہو گیا اور جَیسا خُداوند نے کہہ دِیا تھا اُس نے اُن کی نہ سُنی۔


کیا آسمان کی بُلندی میں خُدا نہیں؟ اور تاروں کی بُلندی کو دیکھ۔ وہ کَیسے اُونچے ہیں!


یا جب تُو آسمان کی طرف نظر کرے اور تمام اجرامِ فلک یعنی سُورج اور چاند اور تاروں کو دیکھے تو گُمراہ ہو کر اُن ہی کو سِجدہ اور اُن کی عِبادت کرنے لگے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے لِئے رکھّا ہے۔


اور جب خُداوند کوہِ سِیناؔ پر مُوسیٰؔ سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اُسے شہادت کی دو لَوحیں دِیں۔ وہ لَوحیں پتّھر کی اور خُدا کے ہاتھ کی لِکھی ہُوئی تِھیں۔


اَے سُورج! اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔ اَے نُورانی سِتارو! سب اُس کی حمد کرو۔


آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔


دیکھ! چاند میں بھی روشنی نہیں اور تارے اُس کی نظر میں پاک نہیں۔


کیا اُس کی فَوجوں کی کوئی تعداد ہے؟ اور کَون ہے جِس پر اُس کی روشنی نہیں پڑتی؟


اُس کے کام کی بڑائی کرنا یاد رکھ جِس کی تعرِیف لوگ گاتے رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات