Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 79:4 - کِتابِ مُقادّس

4 ہم اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ ہیں۔ اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اور مذاق کا باعِث۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا، اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 हमारे पड़ोसियों ने हमें मज़ाक़ का निशाना बना लिया है, इर्दगिर्द की क़ौमें हमारी हँसी उड़ाती और लान-तान करती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ہمارے پڑوسیوں نے ہمیں مذاق کا نشانہ بنا لیا ہے، ارد گرد کی قومیں ہماری ہنسی اُڑاتی اور لعن طعن کرتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 79:4
23 حوالہ جات  

تُو ہم کو ہمارے پڑوسِیوں کے لِئے جھگڑے کا باعِث بناتا ہے اور ہمارے دُشمن آپس میں ہنستے ہیں۔


اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُو اپنی تمام صداقت کے مُطابِق اپنے قہر و غضب کو اپنے شہر یروشلیِم یعنی اپنے کوہِ مُقدّس سے مَوقُوف کر کیونکہ ہمارے گُناہوں اور ہمارے باپ دادا کی بدکرداری کے سبب سے یروشلیِم اور تیرے لوگ اپنے سب آس پاس والوں کے نزدِیک جایِ ملامت ہُوئے۔


اور مَیں اَیسا کرُوں گا کہ لوگ تُجھ پر کبھی دِیگر اقوام کا طعنہ نہ سُنیں گے اور تُو قَوموں کی ملامت نہ اُٹھائے گی اور پِھر اپنے لوگوں کی لغزِش کا باعِث نہ ہو گی خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اِس لِئے نبُوّت کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اِس سبب سے ہاں اِسی سبب سے کہ اُنہوں نے تُم کو وِیران کِیا اور ہر طرف سے تُم کو نِگل گئے تاکہ جو قَوموں میں سے باقی ہیں تُمہارے مالِک ہوں اور تُمہارے حق میں بکواسِیوں نے زُبان کھولی ہے اور تُم لوگوں میں بدنام ہُوئے ہو۔


اور تُو جانے گا کہ مَیں خُداوند نے تیری تمام حقارت کی باتیں جو تُو نے اِسرائیل کے پہاڑوں کی مُخالفت میں کہِیں کہ وہ وِیران ہُوئے اور ہمارے قبضہ میں کر دِئے گئے کہ ہم اُن کو نِگل جائیں سُنی ہیں۔


اَے خُداوند جو کُچھ ہم پر گُذرا اُسے یاد کر! نظر کر اور ہماری رُسوائی کو دیکھ۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح میرا قہر و غضب یروشلیِم کے باشِندوں پر نازِل ہُؤا اُسی طرح میرا قہر تُم پر بھی جب تُم مِصرؔ میں داخِل ہو گے نازِل ہو گا اور تُم لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہو گے اور اِس مُلک کو تُم پِھر نہ دیکھو گے۔


یعنی یروشلیِم اور یہُوداؔہ کے شہروں کو اور اُس کے بادشاہوں اور اُمرا کو تاکہ وہ برباد ہوں اور حَیرانی اور سُسکار اور لَعنت کا باعِث ٹھہریں جَیسے اب ہیں۔


ہاں مَیں اُن کو ترک کر دُوں گا کہ دُنیا کی سب مُملکتوں میں دھکّے کھاتے پِھریں تاکہ وہ ہر ایک جگہ میں جہاں جہاں مَیں اُن کو ہانک دُوں گا ملامت اور مِثل اور طَعن اور لَعنت کا باعِث ہوں۔


سب آنے جانے والے اُسے لُوٹتے ہیں۔ وہ اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ بن گیا۔


پر جب سنبلّط حُورُونی اور عمُّوؔنی غُلام طُوبیاؔہ اور عربی جشم نے یہ سُنا تو وہ ہم کو ٹھٹّھوں میں اُڑانے اور ہماری حقارت کر کے کہنے لگے تُم یہ کیا کام کرتے ہو؟ کیا تُم بادشاہ سے بغاوت کرو گے؟


تو مَیں اِسرائیلؔ کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُن کو دِیا ہے کاٹ ڈالُوں گا اور اُس گھر کو جِسے مَیں نے اپنے نام کے لِئے مُقدّس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دُوں گا اور اِسرائیلؔ سب قَوموں میں ضربُ المثل اور انگُشت نُما ہو گا۔


اور اُن سب قَوموں میں جہاں جہاں خُداوند تُجھ کو پُہنچائے گا تُو باعِث حَیرت اور ضربُ المثل اور انگشت نُما بنے گا۔


اُنہوں نے مُجھ سے کہا کہ وہ باقی لوگ جو اسِیری سے چُھوٹ کر اُس صُوبہ میں رہتے ہیں نِہایت مُصِیبت اور ذِلّت میں پڑے ہیں اور یروشلیِم کی فصِیل ٹُوٹی ہُوئی اور اُس کے پھاٹک آگ سے جلے ہُوئے ہیں۔


اِس لِئے مَیں نے مَقدِس کے امِیروں کو ناپاک ٹھہرایا اور یعقُوبؔ کو لَعنت اور اِسرائیل کو طعنہ زنی کے حوالہ کِیا۔


ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔


اُس کے سب باشِندے کراہتے اور روٹی ڈُھونڈتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی نفِیس چِیزیں دے ڈالِیں تاکہ روٹی سے تازہ دَم ہوں۔ اے خُداوند مُجھ پر نظر کر کیونکہ مَیں ذلِیل ہو گیا۔


تُجھ سے دُور و نزدِیک کے سب لوگ تیری ہنسی اُڑائیں گے کیونکہ تُو فسادی اور بدنام مشہُور ہے۔


مَیں تیرے اُن لوگوں کو جو عِیدوں سے محرُوم ہونے کے سبب سے غمگِین اور ملامت سے زیر بار ہیں جمع کرُوں گا۔


اَے بنی یہُوداؔہ اور اَے بنی اِسرائیل جِس طرح تُم دُوسری قَوموں میں لَعنت تھے اُسی طرح مَیں تُم کو چُھڑاؤُں گا اور تُم برکت ہو گے۔ ہِراسان نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبُوط ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات