Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 78:63 - کِتابِ مُقادّس

63 آگ اُن کے جوانوں کو کھا گئی اور اُن کی کُنواریوں کے سُہاگ نہ گائے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

63 آگ اُن کے جَوانوں کو کھا گئی، اَور اُن کی کنواریوں کے لیٔے نغماتِ عروسی نہ گائے گیٔے؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

63 क़ौम के जवान नज़रे-आतिश हुए, और उस की कुँवारियों के लिए शादी के गीत गाए न गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

63 قوم کے جوان نذرِ آتش ہوئے، اور اُس کی کنواریوں کے لئے شادی کے گیت گائے نہ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 78:63
8 حوالہ جات  

تب مَیں یہُوداؔہ کے شہروں میں اور یروشلیِم کے بازاروں میں خُوشی اور شادمانی کی آواز۔ دُلہے اور دُلہن کی آواز مَوقُوف کرُوں گا کیونکہ یہ مُلک وِیران ہو جائے گا۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس جگہ سے تُمہارے دیکھتے ہُوئے اور تُمہارے ہی دِنوں میں خُوشی اور شادمانی کی آواز دُلہے اور دُلہن کی آواز مَوقُوف کراؤُں گا۔


بلکہ مَیں اِن میں سے خُوشی و شادمانی کی آواز دُلہے اور دُلہن کی آواز چکّی کی آواز اور چراغ کی رَوشنی مَوقُوف کر دُوں گا۔


اُس وقت سات عَورتیں ایک مَرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔


پس خُداوند سُن کر غضب ناک ہُؤا اور یعقُوب کے خِلاف آگ بھڑک اُٹھی اور اِسرائیل پر قہر ٹُوٹ پڑا۔


اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑک اُٹھی ہے جو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گی اور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گی اور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔


پر خُداوند اُسے مُعاف نہیں کرے گا بلکہ اُس وقت خُداوند کا قہر اور اُس کی غَیرت اُس آدمی پر برانگیختہ ہو گی اور سب لَعنتیں جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اُس پر پڑیں گی اور خُداوند اُس کے نام کو صفحۂِ روزگار سے مِٹا دے گا۔


پِھر وہ لوگ کُڑکُڑانے اور خُداوند کے سُنتے بُرا کہنے لگے۔ چُنانچہ خُداوند نے سُنا اور اُس کا غضب بھڑکا اور خُداوند کی آگ اُن کے درمِیان جل اُٹھی اور لشکر گاہ کو ایک کنارے سے بھسم کرنے لگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات