Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 77:8 - کِتابِ مُقادّس

8 کیا اُس کی شفقت ہمیشہ کے لِئے جاتی رہی؟ کیا اُس کا وعدہ ابد تک باطِل ہو گیا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 کیا اُن کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ کے لیٔے جاتی رہی؟ کیا اُن کا وعدہ سدا کے لیٔے جھُوٹا ٹھہرا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्या उस की शफ़क़त हमेशा के लिए जाती रही है? क्या उसके वादे अब से जवाब दे गए हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیا اُس کی شفقت ہمیشہ کے لئے جاتی رہی ہے؟ کیا اُس کے وعدے اب سے جواب دے گئے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 77:8
11 حوالہ جات  

خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سمجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُّل کرتا ہے اِس لِئے کہ کِسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تَوبہ تک نَوبت پُہنچے۔


لیکن یہ بات نہیں کہ خُدا کا کلام باطِل ہو گیا۔ اِس لِئے کہ جو اِسرائیلؔ کی اَولاد ہیں وہ سب اِسرائیلی نہیں۔


خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے اور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟ یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟


اُن چالِیس دِنوں کے حِساب سے جِن میں تُم اُس مُلک کا حال دریافت کرتے رہے تھے۔ اب دِن پِیچھے ایک ایک برس یعنی چالِیس برس تک تُم اپنے گُناہوں کا پَھل پاتے رہو گے۔ تب تُم میرے مُخالِف ہو جانے کو سمجھو گے۔


میرا درد کیوں دائِمی اور میرا زخم کیوں لاعِلاج ہے کہ صِحت پذِیر نہیں ہوتا؟ کیا تُو میرے لِئے سراسر دھوکے کی ندی سا ہو گیا ہے۔ اُس پانی کی مانِند جِس کو قِیام نہیں؟


جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گا اور اُن کا بنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔


کیونکہ ہم سب کو مَرنا ہے اور ہم زمِین پر گِرے ہُوئے پانی کی طرح ہو جاتے ہیں جو پِھر جمع نہیں ہو سکتا اور خُدا کِسی کی جان نہیں لیتا بلکہ اَیسے وسائِل نِکالتا ہے کہ جلاوطن اُس کے ہاں سے نِکالا ہُؤا نہ رہے۔


کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟


اَے خُدا! تُو نے ہم کو ہمیشہ کے لِئے کیوں ترک کر دِیا؟ تیری چراگاہ کی بھیڑوں پر تیرا قہر کیوں بھڑک رہا ہے؟


کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات