Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 77:15 - کِتابِ مُقادّس

15 تُو نے اپنے ہی بازُو سے اپنی قَوم بنی یعقوُب اور بنی یُوسفؔ کو فِدیہ دے کر چُھڑایا ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 آپ نے اَپنے قوی بازو سے اَپنی قوم، یعنی یعقوب اَور یُوسیفؔ کی نَسل کو رِہائی بخشی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 बड़ी क़ुव्वत से तूने एवज़ाना देकर अपनी क़ौम, याक़ूब और यूसुफ़ की औलाद को रिहा कर दिया है। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 بڑی قوت سے تُو نے عوضانہ دے کر اپنی قوم، یعقوب اور یوسف کی اولاد کو رِہا کر دیا ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 77:15
11 حوالہ جات  

آخِر یہ لوگ تیری قَوم اور تیری میراث ہیں جِن کو تُو اپنے بڑے زور اور بُلند بازُو سے نِکال لایا ہے۔


سو تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ مَیں خُداوند ہُوں اور مَیں تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکال لُوں گا۔ اور مَیں تُم کو اُن کی غُلامی سے آزاد کرُوں گا اور مَیں اپنا ہاتھ بڑھا کر اور اُن کو بڑی بڑی سزائیں دے کر تُم کو رہائی دُوں گا۔


اُن کی تمام مُصِیبتوں میں وہ مُصِیبت زدہ ہُؤا اور اُس کے حضُور کے فرِشتہ نے اُن کو بچایا۔ اُس نے اپنی اُلفت اور رحمت سے اُن کا فِدیہ دِیا۔ اُس نے اُن کو اُٹھایا اور قدِیم سے ہمیشہ اُن کو لِئے پِھرا۔


اپنی جماعت کو جِسے تُو نے قدِیم سے خرِیدا ہے۔ جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا تاکہ تیری مِیراث کا قبِیلہ ہو اور کوہِ صِیُّون کو جِس پر تُو نے سکُونت کی ہے یاد کر۔


اور مَیں نے خُداوند سے یہ دُعا کی کہ اَے خُداوند خُدا! تُو اپنی قَوم اور اپنی مِیراث کے لوگوں کو جِن کو تُو نے اپنی قُدرت سے نجات بخشی اور جِن کو تُو زورآور ہاتھ سے مِصرؔ سے نِکال لایا ہلاک نہ کر۔


اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کو جِن کو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی۔ اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلا ہے۔


اور یشُوع نے لوگوں سے کہا تُم اپنے آپ کو مُقدّس کرو کیونکہ کل کے دِن خُداوند تُمہارے درمِیان عجِیب و غرِیب کام کرے گا۔


خُداوند خُدا اِسرائیل کا خُدا مُبارک ہو۔ وُہی عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔


پس یہ دانی ایل دارا کی سلطنت اور خورؔس فارسی کی سلطنت میں کامیاب رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات