Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 76:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اَے یعقُوب کے خُدا! تیری جِھڑکی سے رتھ اور گھوڑے دونوں پر مَوت کی نِیند طاری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے، گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ऐ याक़ूब के ख़ुदा, तेरे डाँटने पर घोड़े और रथबान बेहिसो-हरकत हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اے یعقوب کے خدا، تیرے ڈانٹنے پر گھوڑے اور رتھ بان بےحس و حرکت ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 76:6
20 حوالہ جات  

تب مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے لِئے یہ گِیت گایا اور یُوں کہنے لگے:- مَیں خُداوند کی ثنا گاؤُں گا کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتح مند ہُؤا۔ اُس نے گھوڑے کو سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا


اور مریمؔ اُن کے گانے کے جواب میں یہ گاتی تھی:- خُداوند کی حمد و ثنا گاؤ کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتح مند ہُؤا ہے۔ اُس نے گھوڑے کو اُس کے سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا ہے۔


اور تُم میرے دسترخوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادُروں اور تمام جنگی مَردوں سے سیر ہو گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


یہ آگ سے جلی ہُوئی ہے۔ یہ کٹی پڑی ہے۔ وہ تیرے مُنہ کی جِھڑکی سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس روز ہر گھوڑے کو حَیرت زدہ اور اُس کے سوار کو دِیوانہ کر دُوں گا لیکن یہُوداؔہ کے گھرانے پر نِگاہ رکھّوں گا اور قَوموں کے سب گھوڑوں کو اندھا کر دُوں گا۔


اَے شاہِ اسُور تیرے چرواہے سو گئے۔ تیرے سردار لیٹ گئے۔ تیری رعایا پہاڑوں پر پراگندہ ہو گئی اور اُس کو فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور اُس کے رتھوں کو جلا کر دُھواں بنا دُوں گا اور تلوار تیرے جوان بَبروں کو کھا جائے گی اور مَیں تیرا شِکار زمِین پر سے مِٹا ڈالُوں گا اور تیرے ایلچِیوں کی آواز پِھر سُنائی نہ دے گی۔


کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟ اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟ اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتا ہے۔ وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


اور مَیں اُمرا و حُکما کو اور اُس کے سرداروں اور حاکِموں کو مست کرُوں گا اور وہ دائِمی خواب میں پڑے رہیں گے اور بیدار نہ ہوں گے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


اُن کی حالتِ طَیش میں مَیں اُن کی ضِیافت کر کے اُن کو مست کرُوں گا کہ وہ وجد میں آئیں اور دائِمی خواب میں پڑے رہیں اور بیدار نہ ہوں خُداوند فرماتا ہے۔


پس خُداوند کے فرِشتہ نے اسُوریوں کی لشکر گاہ میں جا کر ایک لاکھ پچاسی ہزار آدمی جان سے مار ڈالے اور صُبح کو جب لوگ سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ وہ سب مَرے پڑے ہیں۔


وہ تیری جِھڑکی سے بھاگا۔ وہ تیری گرج کی آواز سے جلدی جلدی چلا۔


تب تیری ڈانٹ سے اَے خُداوند! تیرے نتھنوں کے دَم کے جھوکے سے پانی کی تھاہ دِکھائی دینے لگی اور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔


اور ارامی اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور داؤُد نے ارامیوں کے سات سَو رتھوں کے آدمی اور چالِیس ہزار سوار قتل کر ڈالے اور اُن کی فَوج کے سردار سُوبک کو اَیسا مارا کہ وہ وہِیں مَر گیا۔


سو داؤُد نے نیزہ اور پانی کی صُراحی ساؤُل کے سرہانے سے اُٹھا لی اور وہ چل دِئے اور نہ کِسی آدمی نے یہ دیکھا اور نہ کِسی کو خبر ہُوئی اور نہ کوئی جاگا کیونکہ وہ سب کے سب سوتے تھے اِس لِئے کہ خُداوند کی طرف سے اُن پر گہری نِیند آئی ہُوئی تھی۔


تُو نے اپنی آندھی کو پُھونک ماری تو سمُندر نے اُن کو چِھپا لِیا۔ وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔


سو اُسی رات کو خُداوند کے فرِشتہ نے نِکل کر اسُور کی لشکر گاہ میں ایک لاکھ پچاسی ہزار آدمی مار ڈالے اور صُبح کو جب لوگ سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ وہ سب مَرے پڑے ہیں۔


اور خُداوند نے ایک فرِشتہ کو بھیجا جِس نے شاہِ اسُور کے لشکر میں سب زبردست سُورماؤں اور پیشواؤں اور سرداروں کو ہلاک کر ڈالا۔ پس وہ شرمِندہ ہو کر اپنے مُلک کو لَوٹا اور جب وہ اپنے دیوتا کے مندِر میں گیا تو اُن ہی نے جو اُس کے صُلب سے نِکلے تھے اُسے وہِیں تلوار سے قتل کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات