Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 76:12 - کِتابِ مُقادّس

12 وہ اُمرا کی رُوح کو قبض کرے گا۔ وہ زمِین کے بادشاہوں کے لِئے مُہِیب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛ اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 वह हुक्मरानों को शिकस्ता रूह कर देता है, उसी से दुनिया के बादशाह दहशत खाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 وہ حکمرانوں کو شکستہ روح کر دیتا ہے، اُسی سے دنیا کے بادشاہ دہشت کھاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 76:12
15 حوالہ جات  

مَیں نے قَوموں کو کاٹ ڈالا۔ اُن کے بُرج برباد کِئے گئے۔ مَیں نے اُن کے کُوچوں کو وِیران کِیا یہاں تک کہ اُن میں کوئی نہیں چلتا۔ اُن کے شہر اُجاڑ ہُوئے اور اُن میں کوئی اِنسان نہیں۔ کوئی باشِندہ نہیں۔


لشکروں کے بادشاہ بھاگتے ہیں۔ وہ بھاگ جاتے ہیں اور عَورت گھر میں بَیٹھی بَیٹھی لُوٹ کا مال بانٹتی ہے۔


اور خُداوند نے ایک فرِشتہ کو بھیجا جِس نے شاہِ اسُور کے لشکر میں سب زبردست سُورماؤں اور پیشواؤں اور سرداروں کو ہلاک کر ڈالا۔ پس وہ شرمِندہ ہو کر اپنے مُلک کو لَوٹا اور جب وہ اپنے دیوتا کے مندِر میں گیا تو اُن ہی نے جو اُس کے صُلب سے نِکلے تھے اُسے وہِیں تلوار سے قتل کِیا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند آسمانی لشکر کو آسمان پر اور زمِین کے بادشاہوں کو زمِین پر سزا دے گا۔


کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔ وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔


پس اب اَے بادشاہو! دانِش مند بنو۔ اَے زمِین کے عدالت کرنے والو تربِیّت پاؤ۔


تب وہ اپنے غضب میں اُن سے کلام کرے گا اور اپنے قہرِ شدِید میں اُن کو پریشان کر دے گا۔


اور زمِین کے بادشاہ اور امِیر اور فَوجی سردار اور مال دار اور زورآور اور تمام غُلام اور آزاد پہاڑوں کے غاروں اور چٹانوں میں جا چِھپے۔


اَے خُدا! تُو اپنے مَقدِسوں میں مُہِیب ہے۔ اِسرائیل کا خُدا ہی اپنے لوگوں کو زور اور توانائی بخشتا ہے۔ خُدا مُبارک ہو۔


اور جب اُن امورِیوں کے سب بادشاہوں نے جو یَردن کے پار مغرِب کی طرف تھے اور اُن کنعانِؔیوں کے تمام بادشاہوں نے جو سمُندر کے نزدِیک تھے سُنا کہ خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے یَردن کے پانی کو ہٹا کر سُکھا دِیا جب تک ہم پار نہ آ گئے تو اُن کے دِل پِگھل گئے اور اُن میں بنی اِسرائیل کے سبب سے جان باقی نہ رہی۔


ماسِوا اِن کے خُداوند کے سبتوں کو ماننا اور اپنے ہدیوں اور مَنتوں اور رضا کی قُربانیوں کو جو تُم خُداوند کے حضُور لاتے ہو گُذراننا۔


خُدا کے لِئے شُکرگُذاری کی قُربانی گُذران اور حق تعالیٰ کے لِئے اپنی مَنّتیں پُوری کر


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات