Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 74:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اپنے عہد کا خیال فرما کیونکہ زمِین کے تارِیک مقام ظُلم کے مسکنوں سے بھرے ہیں

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَپنے عہد کا لحاظ رکھیں، کیونکہ مُلک کے تاریک مقامات ظُلم و تشدّد کے اڈّے بَن چُکے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 अपने अहद का लिहाज़ कर, क्योंकि मुल्क के तारीक कोने ज़ुल्म के मैदानों से भर गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اپنے عہد کا لحاظ کر، کیونکہ ملک کے تاریک کونے ظلم کے میدانوں سے بھر گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 74:20
19 حوالہ جات  

اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیا اور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔


پِھر خُداوند فرماتا ہے کہ جو عہد اِسرائیلؔ کے گھرانے سے اُن دِنوں کے بعد باندُھوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اپنے قانُون اُن کے ذِہن میں ڈالوں گا اور اُن کے دِلوں پر لِکُھوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّا۔ یعنی اُس کلام کو جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لِئے فرمایا۔


مَیں اپنی شفقت کو اُس کے لِئے ابد تک قائِم رکھُّوں گا اور میرا عہد اُس کے ساتھ لاتبدیل رہے گا۔


تُو نے اپنے خادِم کے عہد کو ردّ کر دِیا۔ تُو نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا دِیا۔


اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنی صداقت میں چلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے


میرا گھر تو سچ مُچ خُدا کے سامنے اَیسا ہے بھی نہیں تَو بھی اُس نے میرے ساتھ ایک دائِمی عہد جِس کی سب باتیں مُعیّن اور پایدار ہیں باندھا ہے کیونکہ یِہی میری ساری نجات اور ساری مُراد ہے۔ گو وہ اُس کو بڑھاتا نہیں۔


تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے اَیسا نہ کرنا کیونکہ جِن جِن کاموں سے خُداوند کو نفرت اور عداوت ہے وہ سب اُنہوں نے اپنے دیوتاؤں کے لِئے کِئے ہیں بلکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو بھی وہ اپنے دیوتاؤں کے نام پر آگ میں ڈال کر جلا دیتے ہیں۔


اپنے خادِموں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کو یاد فرما اور اِس قَوم کی خُودسری اور شرارت اور گُناہ پر نظر نہ کر!


اپنے نام کی خاطِر رَدّ نہ کر اور اپنے جلال کے تخت کی تحقِیر نہ کر۔ یاد فرما اور ہم سے رِشتۂِ عہد کو نہ توڑ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات