Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 74:15 - کِتابِ مُقادّس

15 تُو نے چشمے اور سَیلاب جاری کِئے۔ تُو نے بڑے بڑے دریاؤں کو خُشک کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 یہ آپ ہی تھے جِس نے چشمے اَور نالے کھول دئیے؛ اَور سدا بہنے والی دریاؤں کو خشک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 एक जगह तूने चश्मे और नदियाँ फूटने दीं, दूसरी जगह कभी न सूखनेवाले दरिया सूखने दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 ایک جگہ تُو نے چشمے اور ندیاں پھوٹنے دیں، دوسری جگہ کبھی نہ سوکھنے والے دریا سوکھنے دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 74:15
15 حوالہ جات  

تب مُوسیٰ نے اپنا ہاتھ اُٹھایا اور اُس چٹان پر دو بار لاٹھی ماری اور کثرت سے پانی بہہ نِکلا اور جماعت نے اور اُن کے چَوپایوں نے پِیا۔


اور جب وہ اُن کو بیابان میں سے لے گیا تو وہ پِیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لِئے چٹان میں سے پانی نِکالا۔ اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا۔


اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا اور خُشک زمِین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔


کیونکہ ہم نے سُن لِیا ہے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکلے تو خُداوند نے تُمہارے آگے بحرِ قُلزم کے پانی کو سُکھا دِیا اور تُم نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سِیحوؔن اور عوج سے جو یَردن کے اُس پار تھے اور جِن کو تُم نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا کیا کیا کِیا۔


اور چَھٹے نے اپنا پِیالہ بڑے دریا یعنی فراؔت پر اُلٹا اور اُس کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرِق سے آنے والے بادشاہوں کے لِئے راہ تیّار ہو جائے۔


تیری کمان غِلاف سے نِکالی گئی۔ تیرا عہد قبائِل کے ساتھ اُستوار تھا۔ سِلاہ تُو نے زمِین کو ندیوں سے چِیر ڈالا۔


جو سمُندر کو کہتا ہُوں کہ سُوکھ جا اور مَیں تیری ندیاں سُکھا ڈالُوں گا۔


اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے۔


اُس نے بیابان میں چٹانوں کو چِیرا اور اُن کو گویا بحر سے خُوب پِلایا۔


اور ایلیّاہؔ نے اپنی چادر کو لِیا اور اُسے لِپیٹ کر پانی پر مارا اور پانی دو حِصّے ہو کر اِدھر اُدھر ہو گیا اور وہ دونوں خُشک زمِین پر ہو کر پار گئے۔


اور اُس نے ایلیّاہؔ کی چادر کو جو اُس پر سے گِر پڑی تھی لے کر پانی پر مارا اور کہا کہ خُداوند ایلیّاہؔ کا خُدا کہاں ہے؟ اور جب اُس نے بھی پانی پر مارا تو وہ اِدھر اُدھر دو حِصّے ہو گیا اور الِیشع پار ہُؤا۔


یہ دیکھتے ہی سمُندر بھاگا۔ یَردن پِیچھے ہٹ گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات