Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 73:28 - کِتابِ مُقادّس

28 لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکی حاصِل کرُوں۔ مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں، مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 लेकिन मेरे लिए अल्लाह की क़ुरबत सब कुछ है। मैंने रब क़ादिरे-मुतलक़ को अपनी पनाहगाह बनाया है, और मैं लोगों को तेरे तमाम काम सुनाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 لیکن میرے لئے اللہ کی قربت سب کچھ ہے۔ مَیں نے رب قادرِ مطلق کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے، اور مَیں لوگوں کو تیرے تمام کام سناؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 73:28
17 حوالہ جات  

اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہت سے ہیں۔ مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔ تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔


خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُنہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو برگُزِیدہ کرتا اور اپنے پاس آنے دیتا ہے تاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہے۔ ہم تیرے گھر کی خُوبی سے یعنی تیری مُقدّس ہَیکل سے آسُودہ ہوں گے۔


اِس لِئے کہ مسِیح نے بھی یعنی راست باز نے ناراستوں کے لِئے گُناہوں کے باعِث ایک بار دُکھ اُٹھایا تاکہ ہم کو خُدا کے پاس پُہنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکن رُوح کے اِعتبار سے زِندہ کِیا گیا۔


مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گا اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔


اور میری زُبان دِن بھر تیری صداقت کا ذِکر کرے گی کیونکہ میرا نُقصان چاہنے والے شرمِندہ اور پشیمان ہُوئے ہیں۔


کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔ مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔


اَے میری جان! پِھر مُطمِئن ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔


وہ شُکرگُذاری کی قُربانِیاں گُذرانیں اور گاتے ہُوئے اُس کے کاموں کا بیان کریں۔


اَے خُدا! تُو مُجھے بچپن سے سِکھاتا آیا ہے اور مَیں اب تک تیرے عجائِب کا بیان کرتا رہا ہُوں۔


اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سُنو اور مَیں بتاؤُں گا کہ اُس نے میری جان کے لِئے کیا کیا کِیا ہے۔


تُم غرِیب کی مشوَرت کی ہنسی اُڑاتے ہو۔ اِس لِئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے


پِھر ساؤُل نے کہا آؤ رات ہی کو فِلستِیوں کا پِیچھا کریں اور پَو پھٹنے تک اُن کو لُوٹیں اور اُن میں سے ایک مَرد کو بھی نہ چھوڑیں۔ اُنہوں نے کہا جو کُچھ تُجھے اچّھا لگے سو کر۔ تب کاہِن نے کہا کہ آؤ ہم یہاں خُدا کے نزدِیک حاضِر ہوں۔


میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کرے گا۔ کیونکہ مُجھے اُن کا شُمار معلُوم نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات