Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 73:13 - کِتابِ مُقادّس

13 یقِیناً مَیں نے عبث اپنے دِل کو صاف اور اپنے ہاتھوں کو پاک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 مَیں نے تو خوامخواہ اَپنے دِل کو صَاف رکھا؛ اَور خوامخواہ اَپنے ہاتھ بےگُناہ رکھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यक़ीनन मैंने बेफ़ायदा अपना दिल पाक रखा और अबस अपने हाथ ग़लत काम करने से बाज़ रखे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یقیناً مَیں نے بےفائدہ اپنا دل پاک رکھا اور عبث اپنے ہاتھ غلط کام کرنے سے باز رکھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 73:13
12 حوالہ جات  

مَیں بے گُنا ہی میں اپنے ہاتھ دھوؤُں گا اور اَے خُداوند! مَیں تیرے مذبح کا طواف کرُوں گا


کیونکہ اُس نے کہا ہے کہ آدمی کو کُچھ فائِدہ نہیں کہ وہ خُدا مَیں مسرُور رہے۔


قادرِ مُطلِق ہے کیا کہ ہم اُس کی عِبادت کریں؟ اور اگر ہم اُس سے دُعا کریں تو ہمیں کیا فائِدہ ہو گا؟


جو تُو کہتا ہے کہ مُجھے اِس سے کیا نفع مِلے گا؟ اور مُجھے اِس میں گُنہگار ہونے کی نِسبت کَون سا زِیادہ فائِدہ ہو گا؟


خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُنہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔


تُم نے تو کہا خُدا کی عِبادت کرنا عبث ہے۔ ربُّ الافواج کے احکام پر عمل کرنا اور اُس کے حضُور ماتم کرنا لاحاصِل ہے۔


اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔


وُہی جِس کے ہاتھ صاف ہیں اور جِس کا دِل پاک ہے۔ جِس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قَسم نہیں کھائی۔


تَو بھی تُو مُجھے کھائی میں غوطہ دے گا اور میرے ہی کپڑے مُجھ سے گِھن گھائیں گے۔


اگر مَیں کہُوں مَیں اپنا غم بُھلا دُوں گا اور اُداسی کو چھوڑ کر دِل شاد ہُوں گا


مَیں تو مُلزِم ٹھہرُوں گا۔ پِھر مَیں عبث زحمت کیوں اُٹھاؤُں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات