Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 72:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گے اور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کے ایّام میں راستباز سرفراز ہوں گے؛ اَور جَب تک چاند قائِم ہے خُوب خُوشحالی رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसके दौरे-हुकूमत में रास्तबाज़ फले-फूलेगा, और जब तक चाँद नेस्त न हो जाए सलामती का ग़लबा होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس کے دورِ حکومت میں راست باز پھلے پھولے گا، اور جب تک چاند نیست نہ ہو جائے سلامتی کا غلبہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 72:7
24 حوالہ جات  

اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گا اور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


لیکن تُم پر جو میرے نام کی تعظِیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہو گا اور اُس کی کِرنوں میں شِفا ہو گی اور تُم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کُودو پھاندو گے۔


صادِق کھجُور کے درخت کی مانِند سرسبز ہو گا۔ وہ لُبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔


عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔


سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گا اور سب سے حقِیر ایک زبردست قَوم۔ مَیں خُداوند عَین وقت پر یہ سب کُچھ جلد کرُوں گا۔


اور اِیمان داروں کی جماعت ایک دِل اور ایک جان تھی اور کِسی نے بھی اپنے مال کو اپنا نہ کہا بلکہ اُن کی سب چِیزیں مُشترِک تِھیں۔


اور وہ یعقُوبؔ کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی کرے گا اور اُس کی بادشاہی کا آخِر نہ ہو گا۔


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔


اور سُلیماؔن کی عُمر بھر یہُوداؔہ اور اِسرائیلؔ کا ایک ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے دان سے بیرؔسبع تک امن سے رہتا تھا۔


اور اب خُداوند میرے خُدا نے مُجھ کو ہر طرف امن دِیا ہے۔ نہ تو کوئی مُخالِف ہے نہ آفت کی مار۔


اور مَیں اِفرائِیم سے رتھ اور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی اور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گا اور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات