Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 72:16 - کِتابِ مُقادّس

16 زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔ اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گا اور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 مُلک میں ہر طرف کثرت سے اناج ہو؛ پہاڑیوں کی چوٹیوں پر وہ لہلہائے۔ اُس کی پیداوار لبانونؔ کی طرح بڑھے؛ اَور شہری لوگ میدان کی گھاس کی مانند سرسبز رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मुल्क में अनाज की कसरत हो, पहाड़ों की चोटियों पर भी उस की फ़सलें लहलहाएँ। उसका फल लुबनान के फल जैसा उम्दा हो, शहरों के बाशिंदे हरियाली की तरह फलें-फूलें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ملک میں اناج کی کثرت ہو، پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی اُس کی فصلیں لہلہائیں۔ اُس کا پھل لبنان کے پھل جیسا عمدہ ہو، شہروں کے باشندے ہریالی کی طرح پھلیں پھولیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 72:16
23 حوالہ جات  

اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زُبان کی ایک اَیسی بڑی بِھیڑ جِسے کوئی شُمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجُور کی ڈالِیاں اپنے ہاتھوں میں لِئے ہُوئے تخت اور برّہ کے آگے کھڑی ہے۔


مگر کلام کے سُننے والوں میں سے بُہتیرے اِیمان لائے۔ یہاں تک کہ مَردوں کی تعداد پانچ ہزار کے قرِیب ہو گئی۔


پس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لِیا اور اُسی روز تِین ہزار آدمِیوں کے قرِیب اُن میں مِل گئے۔


اور اُن ہی دِنوں پطرؔس بھائِیوں میں جو تخمِیناً ایک سَو بِیس شخصوں کی جماعت تھی کھڑا ہو کر کہنے لگا۔


جَیسے اجرامِ فلک بے شُمار ہیں اور سمُندر کی ریت بے اندازہ ہے وَیسے ہی مَیں اپنے بندہ داؤُد کی نسل کو اور لاویوں کو جو میری خِدمت کرتے ہیں فراوانی بخشُوں گا۔


اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خُوشی کرے گا۔ لُبناؔن کی شَوکت اور کرمِل اور شارُوؔن کی زِینت اُسے دی جائے گی۔ وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


تُم خُوش نصِیب ہو جو سب نہروں کے آس پاس بوتے ہو اور بَیلوں اور گدھوں کو اُدھر لے جاتے ہو۔


تاوقتیکہ عالمِ بالا سے ہم پر رُوح نازِل نہ ہو اور بیابان شاداب مَیدان نہ بنے اور شاداب مَیدان جنگل نہ گِنا جائے۔


تب وہ تیرے بِیج کے لِئے جو تُو زمِین میں بوئے بارِش بھیجے گا اور زمِین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عُمدہ اور کثرت سے ہو گا۔ اُس وقت تیرے جانور وسِیع چراگاہوں میں چریں گے۔


کیا تھوڑا ہی عرصہ باقی نہیں کہ لُبناؔن شاداب مَیدان ہو جائے گا اور شاداب مَیدان جنگل گِنا جائے گا؟


خُداوند کے درخت شاداب رہتے ہیں یعنی لُبنان کے دیودار جو اُس نے لگائے۔


وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِند اور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہو گا۔


اور اگرچہ تیرا آغاز چھوٹا سا تھا تَو بھی تیرا انجام بُہت بڑا ہوتا۔


تُجھے یہ بھی معلُوم ہو گا کہ تیری نسل بڑی اور تیری اَولاد زمِین کی گھاس کی مانِند برومند ہوگی۔


اور یہُوداؔہ اور اِسرائیلؔ کے لوگ کثرت میں سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند تھے اور کھاتے پِیتے اور خُوش رہتے تھے۔


مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات