Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 72:10 - کِتابِ مُقادّس

10 ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तरसीस और साहिली इलाक़ों के बादशाह उसे ख़राज पहुँचाएँ, सबा और सिबा उसे बाज पेश करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ترسیس اور ساحلی علاقوں کے بادشاہ اُسے خراج پہنچائیں، سبا اور سِبا اُسے باج پیش کریں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 72:10
19 حوالہ جات  

اُونٹوں کی قطاریں اور مِدیاؔن اور عیفہ کی سانڈنیاں آ کر تیرے گِرد بے شُمار ہوں گی۔ وہ سب سبا سے آئیں گے اور سونا اور لُبان لائیں گے اور خُداوند کی حمد کا اِعلان کریں گے۔


خُداوند اِسرائیل کا فِدیہ دینے والا اور اُس کا قُدُّوس اُس کو جِسے اِنسان حقِیر جانتا ہے اور جِس سے قَوم کو نفرت ہے اور جو حاکِموں کا چاکر ہے یُوں فرماتا ہے کہ بادشاہ دیکھیں گے اور اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اُمرا سِجدہ کریں گے۔ خُداوند کے لِئے جو صادِقُ القَول اور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے۔


تیری ہَیکل کے سبب سے جو یروشلِیم میں ہے بادشاہ تیرے پاس ہدئیے لائیں گے۔


اور جب سبا کی مَلِکہ نے خُداوند کے نام کی بابت سُلیماؔن کی شُہرت سُنی تو وہ آئی تاکہ مُشکِل سوالوں سے اُسے آزمائے۔


یقِیناً جزِیرے میری راہ دیکھیں گے اور ترسِیس کے جہاز پہلے آئیں گے کہ تیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اور اُن کے سونے سمیت دُور سے خُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے نام کے لِئے لائیں کیونکہ اُس نے تُجھے بزُرگی بخشی ہے۔


اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس جہاز تھے جو حُوراؔم کے نَوکروں کے ساتھ ترسِیس کو جاتے تھے۔ ترسِیس کے یہ جہاز تِین برس میں ایک بار سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لے کر آتے تھے۔


اور بنی کُوش یہ ہیں۔ سباؔ اور حوِیلہؔ اور سبتہؔ اور رعماہؔ اور سبتیکہؔ۔ اور بنی رعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دداؔن۔


اور اُس گھر میں پُہنچ کر بچّے کو اُس کی ماں مریمؔ کے پاس دیکھا اور اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کِیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اور مُر اُس کو نذر کِیا۔


اور قَومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطِین تیرے طلُوع کی تجلّی میں چلیں گے۔


مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔


کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔


اَے سمُندر پر گُذرنے والو اور اُس میں بسنے والو! اے جزِیرو اور اُن کے باشِندو خُداوند کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ زمِین پر سر تا سِر اُسی کی سِتایش کرو۔


وہ ماندہ نہ ہو گا اور ہمّت نہ ہارے گا جب تک کہ عدالت کو زمِین پر قائِم نہ کر لے۔ جزِیرے اُس کی شرِیعت کا اِنتظار کریں گے۔


اور اُن میں سے ہر ایک آدمی چاندی کے برتن اور سونے کے برتن اور کپڑے اور ہتھیار اور مصالِح اور گھوڑے اور خچّر ہدیہ کے طَور پر اپنے حِصّہ کے مُوافِق لاتا تھا۔


اور اُس نے بادشاہ کو ایک سَو بِیس قِنطار سونا اور مصالِح کا بُہت بڑا انبار اور بیش بہا جواہِر دِئے اور جَیسے مصالِح سبا کی مَلِکہ نے سُلیماؔن بادشاہ کو دِئے وَیسے پِھر کبھی اَیسی بُہتات کے ساتھ نہ آئے۔


اور وہ بُہت بڑی جلَو کے ساتھ یروشلیِم میں آئی اور اُس کے ساتھ اُونٹ تھے جِن پر مصالِح اور بُہت سا سونا اور بیش بہا جواہِر لدے تھے اور جب وہ سُلیماؔن کے پاس پُہنچی تو اُس نے اُن سب باتوں کے بارہ میں جو اُس کے دِل میں تِھیں اُس سے گُفتگُو کی۔


اور اخسویرؔس بادشاہ نے زمِین پر اور سمُندر کے جزیروں پر خراج مُقرّر کِیا۔


تُو نَیستان کے جنگلی جانوروں کو دھمکا دے۔ سانڈوں کے غول کو اور قَوموں کے بچھڑوں کو جو چاندی کے سِکّوں کو پامال کرتے ہیں۔ اُس نے جنگجُو قَوموں کو پراگندہ کر دِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات