Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 71:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اَے خُدا! جب مَیں بُڈھا اور سر سفید ہو جاؤُں تو مُجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ مَیں تیری قُدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہِر نہ کر دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اِس لیٔے اَے خُدا، جَب مَیں ضعیف ہو جاؤں اَور میرے بال سفید ہو جایٔیں، مُجھے ترک نہ کردینا، جَب تک کہ مَیں آپ کی قُدرت آئندہ پُشت پر، اَور آپ کی عظمت ہر آنے والے پر ظاہر نہ کر دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 ऐ अल्लाह, ख़ाह मैं बूढ़ा हो जाऊँ और मेरे बाल सफ़ेद हो जाएँ मुझे तर्क न कर जब तक मैं आनेवाली पुश्त के तमाम लोगों को तेरी क़ुव्वत और क़ुदरत के बारे में बता न लूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اے اللہ، خواہ مَیں بوڑھا ہو جاؤں اور میرے بال سفید ہو جائیں مجھے ترک نہ کر جب تک مَیں آنے والی پشت کے تمام لوگوں کو تیری قوت اور قدرت کے بارے میں بتا نہ لوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 71:18
16 حوالہ جات  

مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوں اور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا۔ مَیں ہی نے خلق کِیا اور مَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا۔ مَیں ہی لِئے چلُوں گا اور رہائی دُوں گا۔


بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔ میری ضعِیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔


اور جِن کو ہم اُن کی اَولاد سے پوشِیدہ نہیں رکھّیں گے بلکہ آیندہ پُشت کو بھی خُداوند کی تعرِیف اور اُس کی قُدرت اور عجائِب جو اُس نے کِئے بتائیں گے۔


تاکہ آیندہ پُشت یعنی وہ فرزند جو پَیدا ہوں گے اُن کو جان لیں اور وہ بڑے ہو کر اپنی اَولاد کو سِکھائیں


وہ آئیں گے اور اُس کی صداقت کو ایک قَوم پر جو پَیدا ہو گی یہ کہہ کر ظاہِر کریں گے کہ اُس نے یہ کام کِیا ہے۔


جاگ جاگ اَے خُداوند کے بازُو۔ توانائی سے مُلبّس ہو! جاگ جَیسا قدِیم زمانہ میں اور گُذشتہ پُشتوں میں۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے رہب کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور اژدہا کو چھیدا؟


جب اُس نے خُدا کے صندُوق کا ذِکر کِیا تو وہ کُرسی پر سے پچھاڑ کھا کر پھاٹک کے کنارے گِرا اور اُس کی گردن ٹُوٹ گئی اور وہ مَر گیا کیونکہ وہ بُڈّھا اور بھاری آدمی تھا۔ وہ چالِیس برس بنی اِسرائیل کا قاضی رہا۔


کیونکہ داؤُدؔ تو اپنے وقت میں خُدا کی مرضی کا تابِع دار رہ کر سو گیا اور اپنے باپ دادا سے جا مِلا اور اُس کے سڑنے کی نَوبت پُہنچی۔


ہمارے پَیغام پر کَون اِیمان لایا؟ اور خُداوند کا بازُو کِس پر ظاہِر ہُؤا؟


اور عیلی اٹھانوے برس کا تھا اور اُس کی آنکھیں رہ گئی تِھیں اور اُسے کُچھ نہیں سُوجھتا تھا۔


اور تُو اُس روز اپنے بیٹے کو یہ بتانا کہ اِس دِن کو مَیں اُس کام کے سبب سے مانتا ہُوں جو خُداوند نے میرے لِئے اُس وقت کِیا جب مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکلا۔


جب اِضحاقؔ ضعِیف ہو گیا اور اُس کی آنکھیں اَیسی دُھندلا گئیِں کہ اُسے دِکھائی نہ دیتا تھا تو اُس نے اپنے بڑے بیٹے عیسوؔ کو بُلایا اور کہا اَے میرے بیٹے! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


کیونکہ یہی خُدا ابدُالآباد ہمارا خُدا ہے۔ یہی مَوت تک ہمارا ہادی رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات