Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 71:15 - کِتابِ مُقادّس

15 میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کرے گا۔ کیونکہ مُجھے اُن کا شُمار معلُوم نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 میرا مُنہ آپ کی راستی، اَور نَجات کا تذکرہ دِن بھر کرتا رہے گا، لیکن کس حَد تک اُس کا مُجھے اَندازہ نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मेरा मुँह तेरी रास्ती सुनाता रहेगा, सारा दिन तेरे नजातबख़्श कामों का ज़िक्र करता रहेगा, गो मैं उनकी पूरी तादाद गिन भी नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 میرا منہ تیری راستی سناتا رہے گا، سارا دن تیرے نجات بخش کاموں کا ذکر کرتا رہے گا، گو مَیں اُن کی پوری تعداد گن بھی نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 71:15
18 حوالہ جات  

اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہت سے ہیں۔ مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔ تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔


تب میری زُبان سے تیری صداقت کا ذِکر ہو گا اور دِن بھر تیری تعرِیف ہو گی۔


مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔


میرا مُنہ تیری سِتایش سے اور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔


وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں اور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔


اور میری زُبان دِن بھر تیری صداقت کا ذِکر کرے گی کیونکہ میرا نُقصان چاہنے والے شرمِندہ اور پشیمان ہُوئے ہیں۔


تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپ نہ رہے۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتا رہُوں گا۔


کیونکہ بے شُمار بُرائیوں نے مُجھے گھیر لِیا ہے۔ میری بدی نے مُجھے آ پکڑا ہے۔ اَیسا کہ مَیں آنکھ نہیں اُٹھا سکتا۔ وہ میرے سر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہیں۔ سو میرا جی چُھوٹ گیا۔


تِیر اندازوں کے شور سے دُور پنگھٹوں میں وہ خُداوند کے صادِق کاموں کا یعنی اُس کی حُکُومت کے اُن صادِق کاموں کا جو اِسرائیلؔ میں ہُوئے ذِکر کریں گے۔ اُس وقت خُداوند کے لوگ اُتر اُتر کر پھاٹکوں پر گئے۔


اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔


قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔ سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔


کیونکہ قُربانی میں تیری خُوشنُودی نہیں ورنہ مَیں دیتا۔ سوختنی قُربانی سے تُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔


لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکی حاصِل کرُوں۔ مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔


تاکہ تُو تمِیز کو محفُوظ رکھّے اور تیرے لب عِلم کے نِگہبان ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات