Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 7:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اَیسا نہ ہو کہ وہ شیرِ بَبر کی طرح میری جان کو پھاڑے۔ وہ اُسے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دے اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वरना वह शेरबबर की तरह मुझे फाड़कर टुकड़े टुकड़े कर देंगे, और बचानेवाला कोई नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ورنہ وہ شیرببر کی طرح مجھے پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے، اور بچانے والا کوئی نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 7:2
18 حوالہ جات  

اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو۔


مَیں نے صُبح تک تحمُّل کِیا۔ تب وہ شیرِ بَبر کی مانِند میری سب ہڈِّیاں چُور کر ڈالتا ہے۔ صُبح سے شام تک تُو مُجھے تمام کر ڈالتا ہے۔


تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔


مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔


بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کی مانِند ہے اور اُس کی نظرِعنایت گھاس پر شبنم کی مانِند۔


پر جب مَیں لنگڑانے لگا تو وہ خُوش ہو کر اِکٹّھے ہو گئے۔ کمِینے میرے خِلاف اِکٹّھے ہُوئے اور مُجھے معلُوم نہ تھا۔ اُنہوں نے مُجھے پھاڑا اور باز نہ آئے۔


وہ پھاڑنے اور گرجنے والے بَبر کی طرح مُجھ پر اپنا مُنہ پسارے ہُوئے ہیں۔


وہ اُس بَبر کی مانِند ہے جو پھاڑنے پر حرِیص ہو۔ وہ گویا جوان بَبر ہے جو پوشِیدہ جگہوں میں دبکا ہُؤا ہے۔


وہ پوشِیدہ مقام میں شیرِ بَبر کی طرح دبک کر بَیٹھتا ہے۔ وہ غرِیب کے پکڑنے کو گھات لگائے رہتا ہے۔ وہ غرِیب کو اپنے جال میں پھنسا کر پکڑ لیتا ہے۔


گو تُجھے معلُوم ہے کہ مَیں شرِیر نہیں ہُوں اور کوئی نہیں جو تیرے ہاتھ سے چُھڑا سکے؟


تیری لَونڈی کے دو بیٹے تھے۔ وہ دونوں مَیدان پر آپس میں مار پِیٹ کرنے لگے اور کوئی نہ تھا جو اُن کو چُھڑا دیتا۔ سو ایک نے دُوسرے کو اَیسی ضرب لگائی کہ اُسے مار ڈالا۔


اور بچانے والا کوئی نہ تھا کیونکہ وہ صَیدا سے دُور تھا اور یہ لوگ کِسی آدمی سے سروکار نہیں رکھتے تھے اور وہ شہر بَیت رحوب کے پاس کی وادی میں تھا۔ پِھر اُنہوں نے وہ شہر بنایا اور اُس میں رہنے لگے۔


اور جد کے حق میں اُس نے کہا:- جو کوئی جد کو بڑھائے وہ مُبارک ہو۔ وہ شیرنی کی طرح رہتا ہے اور بازُو بلکہ سر کے چاند تک کو پھاڑ ڈالتا ہے۔


میرا توکُّل خُداوند پر ہے۔ تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟


اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔


مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات