Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 7:10 - کِتابِ مُقادّس

10 میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہے جو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 خُداتعالیٰ میری سِپر ہیں، جو راست دِلوں کو بچاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अल्लाह मेरी ढाल है। जो दिल से सीधी राह पर चलते हैं उन्हें वह रिहाई देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اللہ میری ڈھال ہے۔ جو دل سے سیدھی راہ پر چلتے ہیں اُنہیں وہ رِہائی دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 7:10
15 حوالہ جات  

جو راست رَو ہے رہائی پائے گا لیکن کج رَو ناگہان گِر پڑے گا۔


اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کر اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔


کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔


کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔


اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔


کیونکہ راست باز مُلک میں بسیں گے اور کامِل اُس میں آباد رہیں گے۔


اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہو گی۔ راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہو گی۔


کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہے اور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے۔


لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔


تو اگر تُو پاک دِل اور راست باز ہوتا تو وہ ضرُور اب تیرے لِئے بیدار ہو جاتا اور تیری راست بازی کے مسکن کو برومند کرتا۔


اور تُو اَے میرے بیٹے سُلیماؔن اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پُورے دِل اور رُوح کی مُستعِدّی سے اُس کی عِبادت کر کیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کُچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تو اُسے ڈُھونڈے تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے لِئے تُجھے ردّ کر دے گا۔


تو تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے سُن کر مُعاف کر دینا اور ہر شخص کو جِس کے دِل کو تُو جانتا ہے اُس کی سب روِش کے مُطابِق بدلہ دینا (کیونکہ فقط تُو ہی بنی آدمؔ کے دِلوں کو جانتا ہے)۔


اَے ربُّ الافواج! جو صداقت سے عدالت کرتا ہے جو دِل و دِماغ کو جانچتا ہے اُن سے اِنتقام لے کر مُجھے دِکھا کیونکہ مَیں نے اپنا دعویٰ تُجھ ہی پر ظاہِر کِیا ہے۔


مَیں خُداوند دِل و دِماغ کو جانچتا اور آزماتا ہُوں تاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کی چال کے مُوافِق اور اُس کے کاموں کے پَھل کے مُطابِق بدلہ دُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات