Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:2 - کِتابِ مُقادّس

2 مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میں گہری دلدل میں دھنسا جا رہا ہُوں، جہاں پاؤں رکھنے کو جگہ نہیں ہے۔ میں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں؛ اَور سیلاب مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मैं गहरी दलदल में धँस गया हूँ, कहीं पाँव जमाने की जगह नहीं मिलती। मैं पानी की गहराइयों में आ गया हूँ, सैलाब मुझ पर ग़ालिब आ गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 مَیں گہری دلدل میں دھنس گیا ہوں، کہیں پاؤں جمانے کی جگہ نہیں ملتی۔ مَیں پانی کی گہرائیوں میں آ گیا ہوں، سیلاب مجھ پر غالب آ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:2
11 حوالہ جات  

اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی


اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگِیں لیکن وہ نہ گِرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔


تب اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو پکڑ کر ملکیاؔہ شاہزادہ کے حَوض میں جو قَید خانہ کے صحن میں تھا ڈال دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو رسّے سے باندھ کر لٹکایا اور حَوض میں کُچھ پانی نہ تھا بلکہ کِیچ تھی اور یَرمِیاؔہ کِیچ میں دھس گیا۔


اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعا کرے جب تُو مِل سکتا ہے۔ یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔


کہ دیکھ وہ سب عَورتیں جو شاہِ یہُوداؔہ کے محلّ میں باقی ہیں شاہِ بابل کے اُمرا کے پاس پُہنچائی جائیں گی اور کہیں گی کہ تیرے دوستوں نے تُجھے فریب دِیا اور تُجھ پر غالِب آئے۔ جب تیرے پاؤں کِیچ میں دھس گئے تو وہ اُلٹے پِھر گئے۔


یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتا اور پانی کی باڑھ تُجھے چِھپائے لیتی ہے۔


مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔ زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے۔ تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جان پاتال سے بچائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات