Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اپنے بندہ سے رُوپوشی نہ کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ جلد مُجھے جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛ مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अपना चेहरा अपने ख़ादिम से छुपाए न रख, क्योंकि मैं मुसीबत में हूँ। जल्दी से मेरी सुन!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اپنا چہرہ اپنے خادم سے چھپائے نہ رکھ، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ جلدی سے میری سن!

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:17
14 حوالہ جات  

مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنے بندہ کو قہر سے نہ نِکال۔ تُو میرا مددگار رہا ہے۔ نہ مُجھے ترک کر نہ مُجھے چھوڑ اَے میرے نجات دینے والے خُدا!


میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے۔


اور تِیسرے پہر کے قرِیب یِسُوعؔ نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا ایلی۔ ایلی۔ لَما شَبقتَنِی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟


اَے خُدا! مُجھے چُھڑانے کے لِئے۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔


اَے خُداوند! مُجھے میرے دُشمنوں سے رہائی بخش کیونکہ مَیں پناہ کے لِئے تیرے پاس بھاگ آیا ہُوں۔


جو مُصِیبت کے وقت میرے لبوں سے نِکلیں اور مَیں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔


تُو اپنا مُنہ کیوں چِھپاتا ہے اور ہماری مُصِیبت اور مظلُومی کو بُھولتا ہے؟


اَے خُداوند! مِہربانی کر کے مُجھے چُھڑا۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔


اَے خُداوند کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چِھپائے رکھّے گا؟


تُو میرا گُناہ کیوں نہیں مُعاف کرتا اور میری بدکاری کیوں نہیں دُور کر دیتا؟ اب تو مَیں مِٹّی میں سو جاؤُں گا اور تُو مُجھے خُوب ڈُھونڈے گا پر مَیں نہ ہُوں گا۔


اُس وقت اُس نے اُن سے کہا میری جان نِہایت غمگین ہے۔ یہاں تک کہ مرنے کی نَوبت پُہنچ گئی ہے۔ تُم یہاں ٹھہرو اور میرے ساتھ جاگتے رہو۔


اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


کیونکہ اُس نے نہ تو مُصِیبت زدہ کی مُصِیبت کو حقِیر جانا نہ اُس سے نفرت کی۔ نہ اُس سے اپنا مُنہ چِھپایا بلکہ جب اُس نے خُدا سے فریاد کی تو اُس نے سُن لی۔


یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات