Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 69:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے خُدا، مُجھے بچا لیں، کیونکہ سیلاب کا پانی میری گردن تک آ پہُنچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। तर्ज़ : सोसन के फूल। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। ऐ अल्लाह, मुझे बचा! क्योंकि पानी मेरे गले तक पहुँच गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے اللہ، مجھے بچا! کیونکہ پانی میرے گلے تک پہنچ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 69:1
15 حوالہ جات  

جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔


پانی میرے سر سے گُذر گیا۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔


اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔ تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔


میرے دِل میں ایک نفِیس مضمُون جوش مار رہا ہے۔ مَیں وُہی مضامِین سناؤُں گا جو مَیں نے بادشاہ کے حق میں قلم بند کِئے ہیں۔ میری زُبان ماہِر کاتب کا قلم ہے۔


تیرے آبشاروں کی آواز سے گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے۔ تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گئِیں


اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعا کرے جب تُو مِل سکتا ہے۔ یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔


مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔


اَے اِسرائیل کے چَوپان! تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسفؔ کو لے چلتا ہے کان لگا! تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!


یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتا اور پانی کی باڑھ تُجھے چِھپائے لیتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات