Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:27 - کِتابِ مُقادّس

27 وہاں چھوٹا بِنیمِین اُن کا حاکِم ہے۔ یہُوداؔہ کے اُمرا اور اُن کے مُشِیر۔ زبُولُون کے اُمرا اور نفتالی کے اُمرا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 کہیں بِنیامین کا چھوٹا قبیلہ اُن کی قیادت کر رہاہے، تو کہیں یہُوداہؔ کے اُمرا کا بڑا ہُجوم، اَور کہیں زبُولُون اَور نفتالی کے اُمرا نظر آتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 वहाँ सबसे छोटा भाई बिनयमीन आगे चल रहा है, फिर यहूदाह के बुज़ुर्गों का पुरशोर हुजूम ज़बूलून और नफ़ताली के बुज़ुर्गों के साथ चल रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 وہاں سب سے چھوٹا بھائی بن یمین آگے چل رہا ہے، پھر یہوداہ کے بزرگوں کا پُرشور ہجوم زبولون اور نفتالی کے بزرگوں کے ساتھ چل رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:27
17 حوالہ جات  

ساؤُل نے جواب دِیا کیا مَیں بِنیمِینی یعنی اِسرائیلؔ کے سب سے چھوٹے قبِیلہ کا نہیں؟ اور کیا میرا گھرانا بِنیمِین کے قبِیلہ کے سب گھرانوں میں سب سے چھوٹا نہیں؟ سو تُو مُجھ سے اَیسی باتیں کیوں کہتا ہے؟


تب بنی اِفرائِیم میں حسد نہ رہے گا اور بنی یہُوداؔہ کے دُشمن کاٹ ڈالے جائیں گے بنی اِفرائِیم بنی یہُوداؔہ پر حسد نہ کریں گے اور بنی یہُوداؔہ بنی اِفرائِیم سے کِینہ نہ رکھّیں گے۔


جِلعاد میرا ہے منَسّی بھی میرا ہے۔ اِفرائِیم میرے سر کا خود ہے۔ یہُوداؔہ میرا عصا ہے۔


اُمّتوں کے سردار اِکٹّھے ہُوئے ہیں تاکہ ابرہامؔ کے خُدا کی اُمّت بن جائیں کیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔ وہ نہایت بُلند ہے۔


نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمِینؔیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔


اور داؤُد نے سارے اِسرائیلؔ کو یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ خُداوند کے صندُوق کو اُس جگہ جو اُس نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی لے آئیں۔


اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِین ہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہ ساؤُل کے گھرانے کا طرف دار تھا۔


اور بنی بِنیمِین اور یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قلعہ میں داؤُد کے پاس آئے۔


اور خُداوند نے بِنیمِین کو اِسرائیلؔ کے آگے مارا اور بنی اِسرائیل نے اُس دِن پچِّیس ہزار ایک سَو بِنیمِینیوں کو قتل کِیا۔ یہ سب شمشِیر زن تھے۔


زبُولُون اپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھے اور نفتالی بھی مُلک کے اُونچے اُونچے مقاموں پر اَیسا ہی نِکلا۔


ہم بارہ بھائی ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں۔ ہم میں سے ایک کا کُچھ پتا نہیں اور سب سے چھوٹا اِس وقت ہمارے باپ کے پاس مُلکِ کنعانؔ میں ہے۔


اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے کِسلُون کا بیٹا الِیداد۔


اور ابنیر نے بنی بِنیمِین سے بھی باتیں کِیں اور ابنیر چلا کہ جو کُچھ اِسرائیلِیوں اور بِنیمِین کے سارے گھرانے کو اچّھا لگا اُسے حبرُوؔن میں داؤُد کو کہہ سُنائے۔


میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائِم ہے۔ مَیں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔


یہ بات سُنو اَے یعقُوبؔ کے گھرانے جو اِسرائیل کے نام سے کہلاتے ہو اور یہُوداؔہ کے چشمہ سے نِکلے ہو جو خُداوند کا نام لے کر قَسم کھاتے ہو اور اِسرائیل کے خُدا کا اِقرار کرتے ہو پر امانت اور صداقت سے نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات