Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 68:21 - کِتابِ مُقادّس

21 لیکن خُداوند اپنے دُشمنوں کے سر کو اور متواتر گُناہ کرنے والے کی بال دار کھوپڑی کو چِیر ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 یقیناً خُدا اَپنے دُشمنوں کے سَر، اَور اُن لوگوں کی بالدار کھوپڑیاں کُچل ڈالیں گے جو مُتواتر گُناہ کرتے رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 यक़ीनन अल्लाह अपने दुश्मनों के सरों को कुचल देगा। जो अपने गुनाहों से बाज़ नहीं आता उस की खोपड़ी वह पाश पाश करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 یقیناً اللہ اپنے دشمنوں کے سروں کو کچل دے گا۔ جو اپنے گناہوں سے باز نہیں آتا اُس کی کھوپڑی وہ پاش پاش کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 68:21
15 حوالہ جات  

تُو اپنے لوگوں کی نجات کی خاطِر نِکلا۔ ہاں اپنے ممسُوح کی نجات کی خاطِر۔ تُو نے شرِیر کے گھر کی چھت گِرا دی اور اُس کی بُنیاد بِالکُل کھود ڈالی۔ سِلاہ


وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔ وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا اور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔


اگر آدمی باز نہ آئے تُو وہ اپنی تلوار تیز کرے گا۔ اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیّار کر لِیا ہے۔


مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہیں بلکہ اگر تُم تَوبہ نہ کرو گے تو سب اِسی طرح ہلاک ہو گے۔


خبردار! اُس کہنے والے کا اِنکار نہ کرنا کیونکہ جب وہ لوگ زمِین پر ہدایت کرنے والے کا اِنکار کر کے نہ بچ سکے تو ہم آسمان پر کے ہدایت کرنے والے سے مُنہ موڑ کر کیوں کر بچ سکیں گے؟


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


اُس نے پِھر ایک اَور نَوکر کو اُن کے پاس بھیجا مگر اُنہوں نے اُس کا سر پھوڑ دِیا اور بے عِزّت کِیا۔


تُو نے عالمِ بالا کو صعُود فرمایا۔ تُو قَیدِیوں کو ساتھ لے گیا۔ تُجھے لوگوں سے بلکہ سرکشوں سے بھی ہدئیے مِلے تاکہ خُداوند خُدا اُن کے ساتھ رہے۔


تب مُوسیٰ ؔنے لوگوں سے کہا ڈرو مت۔ چُپ چاپ کھڑے ہو کر خُداوند کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تُمہارے لِئے کرے گا کیونکہ جِن مِصریوں کو تُم آج دیکھتے ہو اُن کو پِھر کبھی ابد تک نہ دیکھو گے۔


کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سے اور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔


دیکھو خُدا میری نجات ہے۔ مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گا اور نہ ڈرُوں گا کیونکہ یاہ یہوواؔہ میرا زور اور میرا سرُود ہے اور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات