Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 67:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اُمّتیں خُوش ہوں اور خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا اور زمِین کی اُمّتوں پر حُکُومت کرے گا۔ (سِلاؔہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उम्मतें शादमान होकर ख़ुशी के नारे लगाएँ, क्योंकि तू इनसाफ़ से क़ौमों की अदालत करेगा और ज़मीन पर उम्मतों की क़ियादत करेगा। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 67:4
18 حوالہ جات  

خُداوند کے حضُور۔ کیونکہ وہ زمِین کی عدالت کرنے آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔


اور وُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا۔ وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔


مَیں نے کہا تھا کہ تُم اِلہٰ ہو اور تُم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔


بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔


دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیا بلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔


قَوموں میں اِعلان کرو کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔ وہ راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔


مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری مِیراث کے لِئے اور زمِین کے اِنتِہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کے لِئے تُجھے بخشُوں گا۔


اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ کیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گا اور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گا اور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔


اَیسا کرنا تُجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تُجھ سے بعید ہے۔ کیا تمام دُنیا کا اِنصاف کرنے والا اِنصاف نہ کرے گا؟


کیونکہ لِکھا ہے کہ اَے بانجھ! تُو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی خُوشی منا۔ تُو جو دردِ زِہ سے ناواقِف ہے آواز بُلند کر کے چِلّا کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہو گی۔


کیونکہ اُس نے ایک دِن ٹھہرایا ہے جِس میں وہ راستی سے دُنیا کی عدالت اُس آدمی کی معرفت کرے گا جِسے اُس نے مُقرّر کِیا ہے اور اُسے مُردوں میں سے جِلا کر یہ بات سب پر ثابِت کر دی ہے۔


اَے بانجھ تُو جو بے اَولاد تھی نغمہ سرائی کر! تُو جِس نے وِلادت کا درد برداشت نہیں کِیا خُوشی سے گا اور زور سے چِلاّ کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہے۔


اُونٹوں کی قطاریں اور مِدیاؔن اور عیفہ کی سانڈنیاں آ کر تیرے گِرد بے شُمار ہوں گی۔ وہ سب سبا سے آئیں گے اور سونا اور لُبان لائیں گے اور خُداوند کی حمد کا اِعلان کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات