Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 65:13 - کِتابِ مُقادّس

13 چراگاہوں میں جُھنڈ کے جُھنڈ پَھیلے ہُوئے ہیں۔ وادِیاں اناج سے ڈھکی ہُوئی ہیں۔ وہ خُوشی کے مارے للکارتی اور گاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 سبزہ زاروں میں بھیڑ بکریوں کے غول پھیلے ہوتے ہیں؛ اَور وادیاں اناج سے ڈھکی ہوتی ہیں؛ وہ خُوشی کے مارے للکارتی اَور نغمہ گاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 सब्ज़ाज़ार भेड़-बकरियों से आरास्ता हैं, वादियाँ अनाज से ढकी हुई हैं। सब ख़ुशी के नारे लगा रहे हैं, सब गीत गा रहे हैं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 سبزہ زار بھیڑبکریوں سے آراستہ ہیں، وادیاں اناج سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ سب خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں، سب گیت گا رہے ہیں!

باب دیکھیں کاپی




زبور 65:13
17 حوالہ جات  

کیونکہ تُم خُوشی سے نِکلو گے اور سلامتی کے ساتھ روانہ کِئے جاؤ گے۔ پہاڑ اور ٹِیلے تُمہارے سامنے نغمہ پرداز ہوں گے اور مَیدان کے سب درخت تال دیں گے۔


تَو بھی اُس نے اپنے آپ کو بے گواہ نہ چھوڑا۔ چُنانچہ اُس نے مِہربانِیاں کِیں اور آسمان سے تُمہارے لِئے پانی برسایا اور بڑی بڑی پَیداوار کے مَوسم عطا کِئے اور تُمہارے دِلوں کو خُوراک اور خُوشی سے بھر دِیا۔


اَے آسمانو گاؤ کہ خُداوند نے یہ کِیا۔ اَے اسفلِ زمِین للکار! اَے پہاڑو! اَے جنگل اور اُس کے سب درختو! نغمہ پردازی کرو کیونکہ خُداوند نے یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا اور اِسرائیل میں اپنا جلال ظاہِر کرے گا۔


تب وہ تیرے بِیج کے لِئے جو تُو زمِین میں بوئے بارِش بھیجے گا اور زمِین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عُمدہ اور کثرت سے ہو گا۔ اُس وقت تیرے جانور وسِیع چراگاہوں میں چریں گے۔


کیونکہ اُن کی خُوش حالی عظِیم اور اُن کا جمال خُوب ہے! نَوجوان غلّہ سے بڑھیں گے اور لڑکِیاں نئی مَے سے نشو و نُما پائیں گی۔


خُوشی اور شادمانی ہرے بھرے کھیتوں سے اور موآؔب کے مُلک سے اُٹھا لی گئی اور مَیں نے انگُور کے حَوض میں مَے باقی نہیں چھوڑی۔ اب کوئی للکار کر نہ لتاڑے گا۔ اُن کا للکارنا للکارنا نہ ہو گا۔


اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو۔ مِل کر نغمہ سرائی کرو کیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسا دِیا۔ اُس نے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔


اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور صِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


جب ہمارے کھتّے بھرے ہوں جِن سے ہر قِسم کی جِنس مِل سکے اور ہماری بھیڑ بکریاں ہمارے کُوچوں میں ہزاروں اور لاکھوں بچّے دیں۔


زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔ اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گا اور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرے ہوں گے۔


کیونکہ اِن ہی سے وہ قَوموں کا اِنصاف کرتا ہے اور خُوراک اِفراط سے عطا فرماتا ہے۔


اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔


اَے دشتی جانورو ہِراسان نہ ہو کیونکہ بیابان کی چراگاہ سبز ہوتی ہے اور درخت اپنا پَھل لاتے ہیں۔ انجِیر اور تاک اپنی پُوری پَیداوار دیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات