Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 63:9 - کِتابِ مُقادّس

9 پر جو میری جان کی ہلاکت کے درپَے ہیں وہ زمِین کے اسفل میں چلے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛ اَور وہ زمین کی گہرائی میں اُتر جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन जो मेरी जान लेने पर तुले हुए हैं वह तबाह हो जाएंगे, वह ज़मीन की गहराइयों में उतर जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن جو میری جان لینے پر تُلے ہوئے ہیں وہ تباہ ہو جائیں گے، وہ زمین کی گہرائیوں میں اُتر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 63:9
20 حوالہ جات  

اُن کو مَوت اچانک آ دبائے۔ وہ جِیتے جی پاتال میں اُتر جائیں کیونکہ شرارت اُن کے مسکنوں میں اور اُن کے اندر ہے۔


جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خِجل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہوں۔


شرِیر پاتال میں جائیں گے۔ یعنی وہ سب قَومیں جو خُدا کو بُھول جاتی ہیں۔


کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔


اور گو اِنسان تیرا پِیچھا کرنے اور تیری جان لینے کو اُٹھے تَو بھی میرے مالِک کی جان زِندگی کے بُقچہ میں خُداوند تیرے خُدا کے ساتھ بندھی رہے گی پر تیرے دُشمنوں کی جانیں وہ گویا فلاخن میں رکھ کر پھینک دے گا۔


لیکن تُو اپنی گور سے باہر نِکمّی شاخ کی مانِند نِکال پھینکا گیا۔ تُو اُن مقتُولوں کے نِیچے دبا ہے جو تلوار سے چھیدے گئے اور گڑھے کے پتّھروں پر گِرے ہیں۔ اُس لاش کی مانِند جو پاؤں سے لتاڑی گئی ہو۔


لیکن تُو پاتال میں گڑھے کی تہہ میں اُتارا جائے گا۔


پاتال نِیچے سے تیرے سبب سے جُنبِش کھاتا ہے کہ تیرے آتے وقت تیرا اِستقبال کرے۔ وہ تیرے لِئے مُردوں کو یعنی زمِین کے سب سرداروں کو جگاتا ہے۔ وہ قَوموں کے سب بادشاہوں کو اُن کے تختوں پر سے اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔


جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خجِل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہوں۔


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیں اور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کی باتیں بولتے اور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہم شرمِندہ اور پریشان ہوں۔ جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگی اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اور رُسوا ہوں۔ جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اور پریشان ہوں۔


اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چِھپا دے اور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔


کہ وہ اِس خِدمت اور رِسالت کی جگہ لے جِسے یہُوداؔہ چھوڑ کر اپنی جگہ گیا۔


ماسِوا اِس کے خُداوند تیرے ساتھ اِسرائیلِیوں کو بھی فِلستِیوں کے ہاتھ میں کر دے گا اور کل تُو اور تیرے بیٹے میرے ساتھ ہو گے اور خُداوند اِسرائیلی لشکر کو بھی فِلستِیوں کے ہاتھ میں کر دے گا۔


تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔ اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔


یہ کَون ہے جو بیابان سے اپنے محبُوب پر تکیہ کِئے چلی آتی ہے؟ مَیں نے تُجھے سیب کے درخت کے نِیچے جگایا۔ جہاں تیری وِلادت ہُوئی۔ جہاں تیری والِدہ نے تُجھے جنم دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات